عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
البول (پیشاب جاری رہتا ہو) اس لئے کہ امام میں دو عذر ہیں ایک حدیث (بے وضو ہنا) اور دوسرا نجاست (پیشاب لگنا) اور مقتدی میں ایک عذر ہے یعنی صرف حدث کا، بلکہ اس لئے بھی کہ دونوں کے عذر مختلف ہیں اور معذور کی اقتدا معذور کے لئے جائز ہونے میں دونوں کا اتحادِ عذر شرط ہے پس اس مسئلے کا عکس ہو تب بھی مقتدی کی نماز نہ ہوگی، مزید تفصیل امامت کے بیان میں ملاحظہ کریں۔ ۱۔ معذور کی طہارت دو شرطوں سے وقت کے اندر باقی رہتی ہے اول یہ کہ اس نے اپنے عذر کی وجہ سے وضو کیا ہو، دوسرے یہ کہ اس پر کوئی اور حدث یا عذر طاری نہ ہو۔ نجاستوں اور ان کے احکام بیان نجاستوں کے پاک کرنے کا طریقہ: