عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پانی یا اس پانی کادوسرا نام نہ ہوجائے (جیساکہ شربت وغیرہ) (م وط) جیساکہ اس کی تفصیل آگے آتی ہے مولف) خلاصہ یہ ہے کہ جامد پاک چیز کے پانی میں مل جانے سے پانی کے مقید ہونے کے لئے معتبر یہ ہے کہ پانی کا پتلا پن اور اس کااعضا پر بہنا ختم ہوجائے۔ مائع چیز کے پانی میں مل جانے سے اس کو پانی پر غلبہ اس وقت حاصل ہوتاہے جبکہ پانی میں اس مائع کاجس کے دو وصف ہوں کوئی ایک وصف مثلا ً رنگ یاصرف ذائقہ ظاہر ہو جائے جیسا کہ اگر اس مائع کا ایک ہی وصف ہوتو اس کے پانی میں ظاہر ہوجانے سے اس کو پانی پر غلبہ حاصل ہو جاتاہے اور جس مائع میں تین وصف ہوں اس کے کوئی سے دو وصف پانی میں ظاہر ہوجانے سے اس چیز کو پانی پر غلبہ حاصل ہوجاتاہے اور ا س پانی سے وضو کرنا صحیح نہیں ہے اور اگراس کا صرف ایک وصف پانی میں ظاہر ہوا توقلت کے باعث وہ جواز وضو کا مانع نہیں ہے پس اگر پانی میں خوشبو والی پاک مائع چیز پانی سے صرف ایک وصف میں مخالف ہے تو صرف اس وصف کے لحاظ سے غلبہ کا اعتبار کیا جائے گا جیساکہ بعض قسم کا تربوزصرف ذائقہ میں پانی کے مخالف ہوتاہے تواس میں صرف ذائقہ کے لحاظ سے غلبہ کااعتبار کیا جائے گا اور جیسا کہ گلاب کا پانی کہ یہ مطلق پانی سے صرف خوشبو میں مخالف ہوتاہے توا س کے پانی میں مل جانے کی صورت میں خوشبو کے لحاظ سے غلبہ کااعتبار کیاجائے گا اور اگروہ مائع دووصف میں پانی کا مخالف ہے جیسا کہ دودھ رنگ اور ذائقہ میں پانی کا، مخالف ہے تو دونوں وصفوں میں سے کسی ایک وصف کے لحاظ سے غلبہ کاظہور معتبر ہوگا اگر دودھ کا رنگ یا ذائقہ پانی میںغالب ہے تو اس سے وضو کرنا جائز نہیں ہے اور اگردونوں نہیں پائے گئے تو وضو جائز ہے اگروہ مائع تمام اوصاف میں پانی کا مخالف ہے جیساکہ سرکہ کہ اس میں رنگ، ذائقہ اور