عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
غسل جنابت وغسل حیض ونفاس کے شروع میں (م وط) (۱۵) جماع کرنے سے پہلے (بہار شریعت وعلم الفقہ) (۱۶) جنبی شخص کو غسل کرنے سے پہلے کھانے پینے، سونے یا دوبارہ جماع کرنے کیلئے وضو کرنا (م وش) جنبی کیلئے غسل سے پہلے کھانے پینے کیلئے وضو کرنے سے مراد لغوی وضو ہے یعنی اپنے ہاتھ اورمنھ کو دھو لینااور دوبارہ جماع کرنے یا سونے کیلئے وضو کرنے سے مراد شرعی وضو ہے یعنی نما زکے وضو کی طرح وضو کرنا (ط ملخصاً) (۱۷) حیض ونفاس والی عورت کو ہرنماز کے وقت وضو کرناتاکہ عبادت کی عادت قائم رہے (ع وعلم الفقہ) (۱۸) جب کسی کو غصہ آجا ئے اس وقت وضو کرنا (م وش) کیونکہ اس سے غصہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ (؟) جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے (ط وتمامہ فیہ) (۱۹) چھوئے بغیر قرآن مجید کی تلاوت کرنے کے لئے (م وش) (۲۰) علم حدیث پڑھنے اور اس کی روایت کرنے کیلئے (م وش) (۲۱) علوم شرعیہ کے سیکھنے اور سکھانے کے لئے (م وش) (۲۲) اذان کے لئے (م وش) (۲۳) اقامت کے لئے (م وش) (۲۴) خطبہ کے لئے اگرچہ نکاح کاخطبہ ہو (م وش) (یعنی ہر قسم کے خطبے کے لئے خواہ جمعہ کاہو یا نکاح کاہو یا کوئی اور خطبہ ہو ، (مولف) (۲۵) رسول کریم ﷺکے روضہ اطہر کی زیارت کے لئے (۲۶) مسجد نبوی میں داخل ہونے کیلئے (۲۷) وقوف عرفات کے لئے (۲۸) سعی صفا ومردہ کیلئے یہ عبادت کی ادائیگی اوران مقامات کے شرف کی وجہ سے ہے (م وش) (۲۹) اختلاف فقہا سے بچنے کے لئے اونٹ کاگوشت کھانے کے بعد (م) (۳۰) اسی طرح اختلاف فقہا سے بچنے کے لئے ہر اس حالت میں وضو کرنا مستحب ہے جس میں ہمارے نزدیک وضو نہیں ٹوٹتا اوردوسرے کسی امام کے نزدیک وضو ٹوٹ جاتاہے مثلاً کسی قابل شہوت غیر محرمہ عورت کو چھونے کے بعد (م ودروش) محرمہ عورت اور ناقابل شہوت یعنی بہت چھوٹی لڑکی