عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جبکہ نیند آتے تک وضو قائم رہے پس اگر کوئی شخص وضو کرکے لیٹاپھر نیند آنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ گیا اس کے بعد سو یا تو وہ مستحب ادا نہیں ہوگا (ط) (۲) سو کر اٹھنے کے بعد وضو کرنا تاکہ فوراطہارت حاصل ہوجائے۔ (م وط وش) (۳) وضو کی محافظت کے لئے یعنی ہر وقت باوضو رہنے کے لئے نیا وضو کرنا (م وش وع ملتقطا) اس کی تشریح یہ ہے کہ جب وضوٹوٹ جائے اسی وقت پھر وضو کرے تاکہ ہروقت باوضو رہے (ع) (۴) وضو کے ہوتے ہوئے اور وضو کرنا (م وش وع) کیونکہ یہ نور علی نور ہے لیکن یہ اس وقت مستحب ہے جبکہ مجلس تبدیل ہوجائے (م و ش) یا پہلے وضو سے کوئی ایسی عبادت مقصودہ اد اکی ہو جس کیلئے وضو کرناشروع ہے (ط) ورنہ یہ اسرف ہے (م) (۵) غیبت کرنے کے بعد (ع وم ودر) (۶) جھوٹ بولنے کے بعد (م وش) کیونکہ یہ دونوں (غیبت اورجھوٹ) باطنی نجاست ہیں (م) (یہ دونوں فعل حرام ہیں لیکن اگر کبھی غلطی سے ایساہوجائے تو توبہ کرے اور اس کے لئے وضو کرنا مستحب ہے مولف) (۷) چغلی کرنا کے بعد (م) (۸) ہر گناہ کے بعد خواہ وہ صغیرہ ہو یا کبیرہ (م ودر) ا س میں گناہ پر ترغیب دینا مقصود نہیں ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ اگر کسی سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو اس کیلئے وضو کرنا مسحتب ہے (مولف) (۹) برُا شعر پڑھنے کے بعد (م ودروش وع) برا شعر وہ ہے جو نعمت اور حکمتوں سے خالی ہو (غایۃ الاوطار تصرفاً) (۱۰) نماز کے باہر قہقہ کے ساتھ ہنسنے کے بعد (م ودروع) نماز کے اندر قہقہہ کے ساتھ ہنسنے سے وضو اور نماز دونوں ٹوٹ جاتے ہیں اورنماز کے باہر قہقہ سے احناف کے نزدیک وضو نہیں ٹوٹتا لیکن ا س کو نیا وضو کرنا مستحب ہے (مستفاد عن ش وغیرہ) (۱۱) میت کو غسل دینے کے لئے (م وع) اور میت کو غسل دینے کے بعد (م) (۱۲) جنازہ اٹھانے کیلئے (م) (۱۳) وضو ہوتے ہوئے ہر نما زکیلئے نیا وضو کرنا (م) (۱۴)