عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے علا وہ ہر مرض کی شفا ہے (۲) موت کے وقت کلمہ شہادت یاد دلاتی ہے (۳) نزع (جان کنی) میں آسانی ہوتی ہے (۴) روح کے نکلنے کو آسان کرتی ہے (۵) پل صراط پرکوندنے والی بجلی کی مانند تیز ی سے گزر جاتا ہے (۶) اس کی برکت سے نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جاتاہے (۷) بڑھاپا دیر میں آتاہے (۸) نگاہ کو تیز کرتی اور جلا دیتی ہے (۹) دانتوں کی جڑوں کی خرابی اور مسوڑھوں کے پھولنے کو دور کرتی ہے (۱۰) دانتوں کو سفید کرتی ہے (۱۱) مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے (۱۲) کھانا ہضم کرتی ہے (۱۳) بلغم کو کاٹتی ہے (۱۴) نماز کا ثواب کئی گنا بڑھاتی ہے (روایا ت میں ستر گنا ، ننانوے گنا اورچار سوگنا تک ثواب بڑھنے کا ذکر ہے (۱۵) نیکیوں کو زیادہ کرتی ہے (۱۶) فرشتے خوش ہوتے ہیں۔ (۱۷) اس کے چہرہ کے نور کی وجہ سے فرشتے اس کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں اورجب وہ نماز کیلئے نکلتاہے تو اس کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں اور عرش کے اٹھانے والے فرشتے مسواک کرنے والے کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں جبکہ وہ مسجد سے نکلتاہے (۱۸) انبیاء ورسل اس کے لئے مغفرت طلب کرتے ہیں (۱۹) مسواک شیطان کو ناراض کرتی اوردھتکار دیتی ہے (۲۰) اس پر ہمیشگی کرنے سے فراخی وتونگری پیدا ہوتی ہے اور روزی آسان ہوجاتی ہے (۲۱) صفرہ کو کاٹتی ہے (۲۲) درد سر کودور کرتی ہے اورسر کی رگوں کو تسکین دیتی ہے حتی کہ کوئی ساکن رگ حرکت نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی حرکت کرنے والی رگ ساکن ہوتی ہے (۲۳) درد دندان کو دور کرتی ہے۔ (۲۴) دانتوں کو مضبوط کرتی ہے (۲۵) منھ کی بدبو (گندہ دنہی) کو دور کرکے اس کو خوشبودار بناتی ہے۔ (دروش وط وع وغیر ہاملتقطاً) (۲۶) معدہ کو درست رکھتی ہے (۲۷) بدن کواللہ تعالیٰ کی اطاعت کیلئے قوت دیتی ہے (۲۸) انسان کے حافظہ اور عقل وفصاحت کو زیادہ کرتی ہے (۲۹) قلب کو پاک کرتی ہے (۳۰)