عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بھی کرے یعنی کلی میں مبالغہ کرے پھر دائیں ہاتھ کے چلو میں پانی لے کر ناک میں پانی ڈالے اور اگر روزہ دارنہ ہوتو اس میں مبالغہ کرے یعنی نتھنوں کی جڑوں تک پہنچائے ، اگر روزہ دار ہو تو نرم گوشت سے اوپر نہ چڑھائے ، بائیں ہاتھ کی چھنگلیا نتھنوں میں پھیرے اور بائیں ہاتھ سے ہی ناک سنکے ، تین بار ناک پانی ڈالے اور ہر بار نیا پانی لے ، پھر دونوں ہاتھوں میں پانی لے کر (یا ایک چلو میں لے پھر دوسرے کا سہارا لگا لے) دونوں ہاتھوںسے ماتھے کے اوپر سے نیچے کو پانی ڈال کر تمام منھ کو مل کر دھوئے ، سر کے بالوں کی ابتدا سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک سب جگہ پانی پہنچ جائے دونوں ابروئوں اورمونچھوں کے نیچے بھی پانی پہنچ جائے کوئی جگہ بال برابر بھی سوکھی نہ رہے اگر احرام باندھے ہوئے نہ ہو تو ڈاڑھی کاخلال کرے پھر دو دفعہ اورپانی لے کر منھ کو اسی طرح دھوئے اور ڈاڑھی کاخلال کرے تا کہ تین دفعہ پورا ہوجائے (زیادہ نہ ہو) پھر گیلے ہاتھ سے دونوں بانہوں کو کہنیوں تک ملے خصوصاً سریوں میں ، اورپھر دائیں ہاتھ کے چلو میں پانی لے کر تین تین دفعہ ہر ایک ہاتھ پر بہائے اور مل کر دھوئے کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہ جائے ، اور انگوٹھی چھلا، آرسی، کنگن، چوڑی ، وغیرہ کو حرکت دے اگرچہ ڈھیلی ہوں ، منھ دھوتے وقت عورت اپنی نتھ کو بھی حرکت دے انگلیوں کا خلال کرے اس طرح کہ ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالے او رپانی ٹپکتا ہوا ہو پھر دائیں ہاتھ کے چلو میںپانی لے کر دونوں ہاتھوں کو ترکر کے ایک مرتبہ پورے سر کا مسح کرے پھر کانوں کا مسح کرے ، کلمہ کی انگلی سے کان کے اندر کی طرف اور انگوٹھے سے باہرکی طرف مسح کرے اور چھنگلیا دونوں کانوں کے سوراخ میں ڈالے پھر انگلیوں کی پشت کی طرف سے گردن کا مسح کرے لیکن گلے کا مسح نہ کرے ، پھر دائیں