عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وصلحاء کی صحبت اختیار کرنا، نماز عشاء کے بعد آنکھوں میں سرمہ لگانا، قیلولہ کرنا، علم طب سیکھنا۔ فصد کھلوانا، سفر کے لئے دن کے وقت روانہ ہونا اور ہفتہ یاجمعرات کی فجر کو سفر کرنا، بیمار کو توبہ و استغفار کرنا۔ رونا، صدقہ دینا اور صحت ہونے پر غسل کرنا، کھانے پینے سے پہلے بسم اللہ کہنا سنت ہے اور ہرلقمے پر کہنا مستحب ہے اوراسی طرح کھانے پینے کے بعد الحمد اللہ کہنا سنت ہے اورہر لقمے کے اخیر پر مستحب ہے، کھانے سے پہلے اوربعد میں دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھونا، دائیں ہاتھ سے کھانا (بلا عذر بائیں ہاتھ سے کھانا بدعت ہے) کھانے میں اخیر تک احباب کا ساتھ دینا، کھاتے وقت جوتا اُتار کر بیٹھنا۔ مل کرکھانا، سہارا لگا کر یاپاؤں لٹکا کرکھانا مکروہ ہے، باوضو کھانا، جب سچی بھوک لگے تب کھانا اورجب بھوک باقی رہے تو ہاتھ روک لینا، تین انگلیوں سے کھانا محض ایک انگلی سے نہ کھائے اگر ضرورت ہوتوچوتھی اور پانچویں بھی ملالے۔ لکڑی اور مٹی کے برتنوں میں کھانا پینا افضل ہے بہ نسبت تانبے لوہے وغیرہ دھاتوں کے برتنوںکے، کپڑے وغیرہ کا ایک دسترخوان بچھا کر کھانا اس پر رکھنا تاکہ کھانے وغیرہ کے ریزے گر کر پاؤں کے نیچے آکر بے ادبی نہ ہو۔ دعوت میں سبزیات (پھل وغیرہ) اور سرکہ حاضر کرنا، کھاتے وقت دایاں پاؤں کھڑ ارکھنا اور بایاں پاؤں بچھا کر بیٹھنا۔ کھانے کے اول و آخر نمک کی چیز کھانا یا نمک چکھنا، اپنے آگے سے کھانا، خالی ہونے پر پیالے کو انگلی سے چاٹ لینا، کھانا کھانے کے بعد انگلیوں کا چاٹنااس طرح پر کہ پہلے درمیانی انگلی کو چاٹے پھر انگوٹھے کے پاس والی پھر انگوٹھا اور چار پانچ انگلیاں استعمال کی ہوں تو سب کوچاٹ لے اور ہر انگلی کو تین بار چاٹے، کھانے کے ذروں کو کھالے، پھینکنے نہیں، دھونے کے بعد ہاتھوں کو نہ جھٹکے، دعوت میں جو بزرگ ہو وہ پہلے کھانا شروع کرے۔ صالح لوگوں کی دعوت کھانا اور ان کوکھلانا، کھانے کے بعد دانتوں کا