عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مضبوط قبہ ( گنبد ) ہے ، اس مسجد کا نام مسجد الرایہ بھی ہے کیونکہ یزید بن ہرمز کا پھریرا یہاں لہرایا تھا ۲؎ (۱۲)مسجد بنی حرام : مسجد فتح کو جاتے ہوئے جبل سلع کی گھاٹی میں داہنی طرف رسول اﷲ ﷺ نے اس جگہ بھی نماز پڑھی ہے اس کے قریب ایک غار ہے جو کہف سلع ( غار سلع ) کے نام سے مشہور ہے رسول اﷲ ﷺ نے اس غار میں جلوس وسجد ہ فرمایا اور وہاں آپ پر وحی نازل ہوئی ہے اور ایام غزؤہ خندق میں آپ رات کو اس غار میں آرام فرماتے تھے ، اس غار کی بھی زیارت کرنی چاہئے ۳؎ (۱۳)مسجد قبلتین : یہ مسجد مدینہ منورہ کے شمال مغرب میں مسجد الفتح سے دور اس کے مغرب میں وادئ عقیق کے کنارے حرۃ الوبرہ کے پہاڑی سلسلہ پر منازل بنی سلمہ میں واقع ہے ۴؎۔مواہب وسبیل الرشاد میں مذکور ہے کہ رسول اﷲ ﷺ قبیلہ بنی سلمہ میں براء بن معرور کی وفات کی بعد ام بشربن براء کے پاس تشریف لے گئے تو اس نے آپ کے لئے کھانا تیار کیا اور وہاں آپ کو نماز ظہر کا وقت ہوگیا پس آپ نے وہاں مسجد بنی سلمہ میں اپنے اصحاب کے ساتھ ظہر کی نماز ادافرمائی، جب آپ دورکعت ادا فرماچکے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے اور آپ کو اشارہ فرمایا کہ بیت ا ﷲ ( خانہ کعبہ ) کی طرف نماز پڑھیں پس آنحضرت ﷺ نماز ہی میں خانہ کعبہ کی طرف گھوم گئے اور میزاب کعبہ کی طرف رخ کرلیا اور آپ کے مقتدی بھی گھوم گئے کہ عورتیں مردوں کی جگہ اور مرد عورتوں کی جگہ آگئے اسی لئے اس مسجد بنی سلمہ کا نام مسجد القبلتین ہوگیا ، واحدی نے کہا کہ یہ ہمارے نزدیک اثبت ہے پس آپ