عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گراکر اس کے گرد خوبصورت گولائی دار سڑک (راؤنڈاباؤٹ)بنائی گئی ہے جس سے موٹریں گھوم کر آتی جاتی ہے ۶؎۔ (۶) مسجدِ ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ : یہ مسجد ،مسجد المصلی کے قریب شمال کی جانب ہے جہاں پہلے باغ حدیقہ عریضی ہوتا تھا اور اب اس باغ کی جگہ آبادی ہوگئی جو قبیلہ عریضیہ کے نام سے مشہور ہے اس کے قریب ہی عین الزرقاء کاقدیم اور غیر مستعمل گھاٹ ہے ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ کی طرف سے اس مسجد کے منسوب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ جگہ بھی منافہ کی ان جگہوں میں سے ہے جہاں کبھی رسول اﷲ ﷺ نے عید کی نماز ادافرمائی ہے اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ نے بھی اپنی خلافت کے زمانہ میں یہاں پر نماز عید ادافرمائی ہے ۷؎ ۔سید سمہودی ؒ سے روایت ہے کہ اس مسجد کو حضرت عمربن عبدالعزیز ؒ نے تعمیر کرایا اور سلطان محمود العثمانی نے ۱۲۵۴ھ میں اس کی تجدید کی جو اب تک موجود ہے ۸؎ ۔ یہ مسجد، مسجد المصلی کے قریب اس سے شمال مغرب کی جانب واقع ہے جب زائر مسجد المصلی پہنچ جائے تو وہاں سے اس مسجد کا راستہ واضح ہے ۹؎ (۷) مسجد علی بن ابی طالبرضی اﷲ عنہ : یہ بڑی مسجد بھی مسجد المصلی کے قریب شمال مغرب کی جانب قبیلہ عریضیہ کے شمال میں واقع ہے ۔ نبی کریم ﷺ جن مختلف مقامات پر نماز عید ادا فرماتے رہے انہیں میں سے ایک مقام یہ بھی ہے جہاں اب یہ مسجدواقع ہے جو حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کی طرف منسوب ہے کیونکہ حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے اس زمانہ میں جبکہ حضرت عثمان رضی اﷲ