عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۷) تلبیہ کثرت سے کرنا (۸)وقوفِ عرفا ت میں اگر ہوسکے تو امام کے قریب وقوف کرنا اور دعا کے وقت اگر جگہ مل سکے تو امام کے پیچھے کھڑا ہونا ( ۹) ۱۰؍ ذی الحجہ کو صبح صادق طلوع ہونے کے بعد وقوفِ مزدلفہ وطواف زیارت اور رمئ جمار کے لئے غسل کرنا (۱۰)مزدلفہ میں فجر کی نماز مسجدِ مشعر الحرام میں صبح صادق کے بعد جلدی یعنی اندھیرے میں پڑھنا (۱۱) وقوفِ مزدلفہ مسجد مشعر الحرام میں کرنا (۱۲) ۱۰؍ذی الحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد منیٰ میں پہنچنے پر بلاتاخیر جمرئہ عقبہ پر کنکریاں مارنا (۱۳) طوافِ زیارت ۱۰؍ذی الحجہ کو کرنا (۱۴)مختلف حالتوں میں مکررآنے والے اذکار پر ہمیشگی کرنا (ان کے علاوہ اور بھی مستحبات ہیں جن کا ذکر افعالِ حج میں مذکور ہے )۔ مکروہات حج (تعداد ۱۰) (۱) عرفات کے مقام پر زوال سے پہلے امام کا خطبہ دینا (۲) جمع بین الصلوٰتین کے بعد وقوفِ عرفات میں تاخیر کرنا یعنی میدانِ عرفات کے علاوہ کسی اور جگہ ٹھہرنا (۳) عرفات سے امام سے پہلے روانہ ہونا یا امام کے روانہ ہونے کے بعد تاخیر سے روانہ ہونا(۴) وادئ عرنہ میں وقوفِ عرفات کرنا (۵) دوسروں کی رمی کی ہوئی کنکریاں لے کر رمئ جمار کرنا(۶) مسجد کی کنکریوں سے رمی کرنا (۷) زیادہ بڑی کنکری سے رمی کرنا یا رمی کے لئے بڑی کنکری کو توڑ کر چھوٹی کنکریاں بنانا ( ۸) احرام سے باہر آنے کے لئے صرف چوتھائی سر کا حلق یا قصرکرانا (۹) ۹؍ذی الحجہ کی رات اور ۱۰؍۱۱؍۱۲؍ذی الحجہ کے دن کے بعد آنے والی راتوں کو منیٰ کے علاوہ کسی اور جگہ گزارنا (۱۰)منیٰ وعرفات جاتے وقت اپنا اسباب مکہ معظمہ چھوڑ دینا مکروہ ہے جبکہ وہاں سامان محفوظ نہ ہوورنہ مکروہ نہیں۔