عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
وتنگدستی کے وقت میں قرض دینا وغیرہ، (۴۰)۔ بدخوئی سے بچے اور خوش خوئی کو دین سمجھے، (۴۱)۔ بھائیوں اورنیکوں سے صلح رکھے، (۴۲)۔ اولاد کو انصاف کے ساتھ خرچ دے، (۴۳)۔ ایک سے زیادہ بیویوں والا ان میں عدل ومساوات رکھے، (۴۴)۔ چھوٹوں پر مہربانی کرے، (۴۵)۔ بوڑھوں اور بزرگوں کی عزت کرے، (۴۶)۔ مومن نفع پہنچائے اور ان کی حاجت روائی کرے، (۴۷)۔ تکبر ترک کرے، (۴۸)۔ تواضع اختیار کرے، (۴۹)۔ اپنے نفس کو بد ترین خلائق تصور کرے، (۵۰)۔ بیوگان کی عزت کرے، (۵۱)۔ یتیموں پر شفقت کرے، (۵۲)۔ دل کی نرمی کے ساتھ مریضوں کی عیادت کرے، (۵۳)۔ مومنوں کے کاموں میں مددکرے، (۵۴)۔ کسی کے عیب ظاہرنہ کرے بلکہ اس کی پردہ پوشی کرے تاکہ ا للہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے، (۵۵)۔ غصہ کو ترک کرے اور جب غصہ آئے اس کے دور کرنے میں پوری کوشش کرے۔ (۵۶)۔ چھوٹے بچوں کو عزیز رکھے، (۵۷)۔ زیارت قبور کے لئے جایا کرے۔ (۵۸)۔ کسی کے غم پر خواہ وہ دشمن ہی کیوں نہ ہو ہر گز خوشی نہ کرے۔ (۵۹)۔ ازواج کو خوش وراضی رکھے، (۶۰)۔ بھوکے کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے، (۶۱)۔ غلام کے قصوروں پر آقا اس کو ہر گز نہ مارے، (۶۲)۔ غلاموں کو رات کے وقت کام نہ بتائے اوران کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کرے، (۶۳)۔ دروازے پر ائے ہوئے سوالی کو خالی نہ جانے دے، (۶۴)۔ ننگے کو کپڑا پہنائے، (۶۵)۔ مخلوق کے ساتھ نیکی کرے بدی نہ کرے، (۶۶)۔ مومن کو بدنام نہ کرے بلکہ اس کے ہر عیب کو چھپائے، (۶۷)۔ کھانا اکیلا ہر گز نہ کھائے اور روں کو بھی کھلائے، (۶۸)۔ ان اعمال صالحہ کو خالص نیت سے محض رضائے الٰہی کے لئے کرے، (۶۹)۔ ان سب کاموں پر اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے۔ (۷۰)۔ تمام امر ونہی پر عمل کرنے میں اپنی تمام تر قوت خرچ کرے۔ پس جو کوئی ان سترّ چیزوں پر عمل کرے گا اور