عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
بے وضو ہاتھ نہ لگائے، (۲۱)۔ قبلے کی طرف پیر نہ کرے اور نہ قبلے کی طرف تھوکے، (۲۲)۔ زبان کو کفریہ کلمات اوربری باتوں سے محفوظ رکھے، زیادہ باتیںکرنا اوربیہودہ بکنا اورمومن کی غیبت کرنی اورسننی منع ہے، (۲۳)۔ حرام مال جمع نہ کرے اور ہر گز ایسے مال کو ہاتھ نہ لگائے، (۲۴)۔ قناعت اختیار کرے، (۲۵)۔ حرص کوترک کرے، (۲۶)۔ مصیبت پر صبر کرے اور اللہ تعالیٰ کا شکوہ نہ کرے، (۲۷)۔ رضائے مولا میںراضی رہے اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوگا، (۲۸)۔ ہرنعمت پر اللہ تعالیٰ کاشکر واجب جانے، (۲۹)۔ ہرنعمت کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے جانے، (۳۰)۔ کبھی وعدہ خلافی نہ کرے۔ (۳۱)۔ اپنے ظاہر وباطن کو شرک سے پاک رکھے، (۳۲)۔ حیا کو ایمان کی نشانی جانے اور حیا اختیار کرے، (۳۳)۔ ہر کام میں اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے، (۳۴)۔ ہر قسم کے شر وفساد سے الگ رہے، (۳۵)۔ بروں کی صحبت سے پرہیز کرے، (۳۶)۔ امیروں کی صحبت سے دور رہے، (۳۷)۔ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے، (۳۸)۔ ماں باپ کا حق ادا کرے اور اس کو عین فرض جانے، (۳۹)۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔ صلے کے معنی ملاپ اور دوستی کے ہیں جو کہ باہم رشتہ داروں میں ہوتی ہے صلہ رحمی واجب ہے اور قطع رحم حرام اور ذو ی الارحام دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ کہ اگر ان میں ایک کو مرد فرض کیا جائے اور دوسرے کو عورت تو نکاح جائز نہ ہوجیسے کہ بھائی بہن اورپھوپھی بھتیجا وغیرہ ان کو محرم (محرمات) کہتے ہیں اور دوسرے وہ کہ اس طرح کرنے سے باہم ان میں نکاح جائز ہو جیسے چچا زاد بہن بھائی اورماموں زاد بہن بھائی وغیرہ ان کو غیر محرم کہتے ہیں پس صلہ رحمی محرم کی واجب اور غیر محرم کی سنت ہے اور صلہ رحمی ہے یہ ہے کہ آپس میں ملاقات ومیل جول اور السلام علیکم اور شادی غمی کے وقت میں حاضر ہونا اوربیمار پرسی کرنا مد دکرنا تکلیف