عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سالم فرض کی جگہ واقع ہوگا اوراس کو نماز کی قراء ت کے ساتھ تشبیہ دی ہے کہ اگر نماز میں صرف اسی قدر قرأت پر اقتصار کیا جس سے نماز ہوجاتی ہے ( یعنی تین آیت پر ) تو جائز ہے لیکن اگر اس سے زیادہ قرأ تکی تو وہ سب فرض کی جگہ واقع ہوگی ۱؎ (۷) اگر گائے اور بیل قیمت اور مقدار گوشت میں برابر ہوں تو گائے بہ نسبت بیل کے افضل ہے کیونکہ گائے کاگوشت عمدہ ہوتا ہے اورایک گائے چھ بکریوں سے افضل ہے جبکہ دونوں قیمت وگوشت میں برابر ہوں اورسات بکریاں ایک گائے سے افضل ہیں ۲؎ (۸) اگر بھیڑ اور بکری کے نر ومادہ اوصاف کاملہ ( قیمت ومقدار گوشت) میں برابر ہوںتو نر افضل ہے ۳؎ اور یہ حکم اس وقت ہے جبکہ نر خصی ہو ۴؎ پس اگر نر خصی نہ ہوتو وہ افضل نہیں ہوگا ۵ ؎ اور اگر مادہ قیمت یا گوشت میںزیادہ ہوتو وہی افضل ہے ۶ ؎ (۹) خصی ،غیر خصی سے افضل ہے کیونکہ اس کا گوشت زیادہ عمدہ ہوتا ہے ۷ ؎ (اور یہ حکم اس وقت ہے جبکہ دونوں قیمت ومقدار گوشت میں برابر ہوں ، ؤلف) اورجو غیر خصی بیس درہم کاہو وہ پندرہ درہم کے خصی سے افضل ہے اور اگردونوں قیمت میں برابر ہوں مگر غیر خصی کا گوشت زیادہ ہوتو غیر خصی افضل ہے ۸ ؎ (۱۰) اگر نر مینڈھا یا دنبہ اور مؤنث مینڈھا یادنبی دونوں قیمت اور گوشت میں برابر اہوں تو نر مینڈھا یا دنبہ افضل ہے اوراگر مؤنث مینڈھا یادنبی قیمت یا گوشت میں زیادہ ہوتو وہی افضل ہے ۹؎ ( جیساکہ بھیڑ اور بکری کے بارے میں اوپر بیان ہوا ،مؤلف) (۱۱) بھیڑ ودنبہ ( نر ومادہ ) ایک سال کا اس چھ ماہ والے سے افضل ہے جو دیکھنے والوں کو ایک سال والے کے برابر معلوم ہوتا ہو ۱۰؎