عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے نصف حصہ کا بھی ضامن ہوگا اور دوسرا شخص اس جانورکی اس قیمت کا ضامن ہوگا جو اضافہ سمیت قیمت میں سے دوسرے شخص کے زخم کی وجہ سے کم ہوجائے گی اور اس کے ساتھ ہی اس جانور کے مرتے وقت دونوں زخموں کی حالت میںاس کی جو قیمت ہوگی اس کے نصف حصہ کا بھی ضامن ہوگا اور اگر دوسرے شخص نے اس جانور کو قتل کردیا یااس کی آنکھ ضائع کردی تو وہ اس کے پہلے زخم کی حالت کی پوری قیمت کا ضامن ہوگا اور اگر پہلے شخص نے اس شکار کو ہلاک نہ کرنے والا زخم لگایا اور دوسرے شخص نے اس کا ہاتھ کاٹا یا اس کا پاؤں کا ٹا اور وہ جانور ان دونوں جنایتوں کی وجہ سے مرگیا تو پہلا شخص اتنی رقم کا ضامن ہوگا جو صحیح حالت کی قیمت میں سے اس کے زخم کی وجہ سے کم ہوئی ہوگی اوراس کے ساتھ ہی دو زخموں کی حالت میں اس جانور کی جو قیمت ہوگی اس کانصف حصہ بھی واجب ہوگا اوردوسرا شخص اس جانور کی اس قیمت کا ضامن ہوگا جو پہلے زخم کے وقت ہوگی خواہ وہ جانور مرا ہو یا نہ مرا ہو ۴؎ (۸) اور اگر وہ دونوں شخص احرام کی حالت میں ہوں اور باقی مسئلہ اسی طرح سے ہو جس طرح پہلے نمبر۷ میں بیان ہوا ہے یعنی اگر کسی مُحرم نے حرم کے شکار کو غیر مہلک طریقہ سے زخمی کردیا پھر اس جانوروں کو کسی دوسرے محرم نے اسی کی مانند غیر مہلک طریقہ پر زخمی کردیا اور وہ جانوران دونوں زخموں کی وجہ سے مرگیا تو پہلا شخص اس جانور کی اس پوری قیمت کا ضمان دے گا جو دوسرے زخم کے وقت ہے او ر دوسرا شخص اس کی اس پوری قیمت کا ضامن ہوگا جو پہلے زخم کے وقت ہے اور اگر ان دونوں میں سے ایک شخص احرام کی حالت میں ہو اور دوسرا شخص احرا م کے بغیر ہو اور باقی مسئلہ اسی طرح ہو جس طرح اوپر بیان ہوا تو بغیر احرام والا شخص اس جانور کی اس قیمت کے نصف حصہ کا