عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چکر کے بعد صفا پر پہنچے تو صفا سے مروہ تک ایک چکر اور کرے تاکہ اس کے سات چکر پورے ہوجائیں اگر اس نے یہ چکرادا نہ کیا تواس پر سعی کی ابتدا صفا سے نہ کرنے کی وجہ سے جو کہ واجب ہے دم واجب ہوگا ۶؎ ۔ اور اگر سعی صفا سے شروع کی اور ایک یا تین چکر کرکے باقی کو چھوڑدیا پھر اس نے دوبارہ صفا پر آکر سعی کے باقی چکر پورے کئے اور صفا پر ختم کیا یا پہلے صفا سے شروع کرکے دو چکر کئے اورباقی کو چھوڑدیا اس کے بعد باقی چکر مروہ سے شروع کرکے سعی کو صفا پر ختم کیا تو سعی کے اکثر حصہ میں ترتیب ترک کرنے کی وجہ سے اس پر دم واجب ہوگا جیسا کہ پوری یا اکثر سعی عذر نہ ہونے کی صورت میں پیدل نہ کرنے کی وجہ سے دم واجب ہوتا ہے اور اگر سعی کے چار چکرکئے اور باقی ترک کردیئے پھر باقی چکر مروہ سے شروع کرکے اد اکئے حتیٰ کہ سعی کو صفا پر ختم کیا تو سعی کے اقل حصہ میںترتیب ترک کرنے کی وجہ سے ہر چکر کے بدلے صدقہ واجب ہوگا جیسا کہ عذر نہ ہونے کی صورت میں اقل سعی کو پیدل نہ کرنے کی وجہ سے صدقہ واجب ہوتا ہے واﷲ سبحانہ وتعالی اعلم ۷؎ (۹) اگر صفا اور مروہ پر چڑھنا ترک کیا تو اس پر کچھ واجب نہیں لیکن ایسا کرنا مکروہ ہے کیونکہ اگر صفا ومروہ پر چڑھنے کی جگہ ہوتو اس پر چڑھنا مستحب ہے ۸؎ (۱۰) اگر صفا اورمروہ کے درمیان سعی کی اور مثلاً مروہ کی حد تک نہیں پہنچا بلکہ اس کے اور مروہ کے درمیان ایک تہائی فاصلہ باقی ہے اور وہیں سے صفا کی طرف لوٹ گیا اور اسی طرح ساتوں چکروں میں کیا تواس کی سعی ادا ہوجاے گی اور اس پر اقل حصہ ترک کرنے کی وجہ سے دم واجب ہوگا، فارسی سے اسی طرح ذکر کیا ہے اور ظاہریہ ہے کہ اس پر ہر چکر کی مقدار ترک کرنے پر صدقہ واجب ہوگا جیسا کہ پہلے ( اقل حصہ کے ترک کرنے