عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ومددگار، ۵۶۔ مستحق تعریف، ۵۷۔ ہر چیز کی شمار رکھنے والا، ۵۸۔ عدم سے وجود میںلانے والا، ۵۹۔ معدوم کو پھر موجود کرنے والا، ۶۰۔ زندہ کرنے ولا، ۶۱۔ مارنے والا، ۶۲۔ ہمیشہ زندہ، ۶۳۔ ہمیشہ قائم، ۶۴۔ پانے والا، ۶۵۔ بزرگ، ۶۶۔ یکتا، ۶۷۔ ا کیلا، ۶۸۔ بے نیاز، ۶۹۔ قدرت والا، ۷۰۔ ہر شے پر قبضہ والا، ۷۱۔ آگے بڑھانے والا، ۷۲۔ پیچھے ہٹانے والا، ۷۳۔ سب سے پہلا، ۷۴۔سب سے پچھلا، ۷۵۔ سب پر عیاں، ۷۶۔ نگاہوں سے اوجھل، ۷۷۔ ہرچیز کا ذمے دار، ۷۸۔ مخلوق کی صفات سے بہت بلند، ۷۹۔ نیک سلوک کرنے والا، ۸۰۔ توبہ قبول کرنے والا، ۸۱۔ بدلہ لینے والا، ۸۲۔ معاف کرنے والا، ۸۳۔ بڑی رحمت والا، ۸۴۔ سارے ملک کا مالک، ۸۵۔ بزرگی اور بخشش والا، ۸۶۔ بڑا انصاف والا، ۸۷۔ سب کو جمع کرنے والا، ۸۸۔ سب سے بے نیاز، ۸۹۔ دوسروں کو بے پروا کرنے، ۹۰۔ روکنے والا،۹۱۔ نقصان پہنچانے والا، ۹۲۔ نفع پہنچانے والا،۹۳۔ روشنی والا، ۹۴۔ ہدایت دینے والا،۹۵۔ بلا نمونہ بنانے والا، ۹۶۔ ہمیشہ رہنے والا، ۹۷۔ سب کا وارث، ۹۸۔ نیک راہ بتانے والا، ۹۹۔ بڑا تحمل کرنے والا۔ اس حدیث کوترمذی ابن حبان اور حاکم نے روایت کیاہے۔ کتاب اللہ حدیث رسول ﷺ میں ان اسمائے مبا رکہ کے علاوہ اور اسماء بھی آئے ہیں وہو ہذا : قرآن کریم میں یہ نام آئے ہیں اَلرَّبُ، اَلاَکرَمُ اَلاَعلیٰ اَلحافِظُ اَالخَلاَّقُ، اَلساَِّترُ، اَلسَّتَّارُ، اَلشاَّکر،ُِاَلعاَدِل،ُ العاَلِمُ، اَلعَلَّامُ، اَلغَالِبُ، اَلنَّاظِرُ، اَلفَالِقُ، اَلقَدِیرُ،اَلقَرِیبُ، اَلقَاھِرُ، اَلکَفِیلُ، اَلکَافِی، اَلمُنِیرُ، اَلمُحِیطُ، اَلمَلِکُ، اَلمَولٰی،اَلنَّصِیرُ،اَحکَمُ الحَاکِمِینَ، اَرحَمُ الرَّاحِمِینَ، اَحسَنُ الخَالِقینَ، ذُو الفَضلِ، ذُوالطَّولِ، ذُوالقُوَّۃِ، ذُوالمَعَارِجِ، ذُوالعَرشِ، رَفِیعُ،الدَّرَجَاتِ، غَافِرُ الذُّنُوبِ، قَابِلُ التَّوبِ، فَعَّالُ لِّمَا یُرِید ـ مُخرِجُ الحََّیَ مِنَ المَیّتِ، وغیرہ اور حدیث شریف میںآئے ہیں:ا َلحَنَّانُ،اَلمَنّاَنُ، المُغِیثُ، اَلمُنعِمُ اور ان کے علا وہ توریت وغیرہ آسمانی کتب سے اور بھی نقل کئے ہیں۔