عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے لوگوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے خلاف شرع امور کو اپنا شعار بنایا ہے جو بالکل ناجائز اورحرام ہے اس سے بچیں۔ ۱۰۔حُب مدح: اگر کوئی تیری جھوٹی صفت یعنی جو تجھ میں نہ ہو بیا ن کرے تو دل میںخوش نہ ہو۔۱۱۔ حُب قبائح: برائیوں کو اچھا سمجھنا، اورایسے ہی (۱۲) حُب کفار ہے کیونکہ ہرمومن پرکفا ر کی دشمنی فرض ہے۔ ۱۳۔ برائیوں کے پھیلنے کو مومنوں اورمسلمانوں میں چاہنا۔ نیز فاسقوں کی محبت فسق وحرام کی وجہ سے حرام ہے اس لئے ان کے ساتھ دوستوں جیسا معاملہ نہ کرے۔ ۱۴۔ بے ریش (امرد) لڑکوں سے رغبت کرنا حرام کی طرف لے جانے والاہے اس سے بہت پرہیز کرے، اور بے ریش لڑکوں کو اپنے پاس بٹھانے خصوصاً تنہائی میں اور ان سے جسم دبوانے،ساتھ سلانے وغیرہ سے پرہیز کرے۔۱۵۔ طویل عمر زندہ رہنے کی امید موہوم کرنامنع ہے لیکن عمر کو عبادت کے لئے عزیز رکھنا اورنیک عمل کرنے کے لئے طلب کرناجائز ہے۔ ۱۶۔ بہت غصہ حرام ہے لیکن دین کے لئے غصہ کرناجائز ہے (اَلحُبُّ لِلّٰہِ وَالبُغضُ لِلّٰہِ) اگر کسی پر بے اختیار غصہ آے تو زبان کو بچا کر رکھے زبان سے اعوذ باللہ پڑھے اگر کھڑا ہو بیٹھ جائے اگر بیٹھا ہو تو لیٹ جائے اور ٹھنڈے پانی سے وضو کر ڈالے۔ اگر اس سے بھی غصہ نہ دور ہوتو اس شخص سے علیحدہ ہوجائے یا اس کو علیحدہ کردے۔ ۱۷۔ اللہ تعالیٰ پر بدگمانی کرنا بڑ اگناہ ہے ایسے ہی مسلمان کی نسبت بدظنی منع ہے۔ ۱۸۔ مخلوق خدا (غیر اللہ) پر توکل وبھروسہ کرنا یا تمام اسباب پر یا اپنی عقل اور ہنر پر بھروسہ کرنا شرک اور حرام ہے چنانچہ ماں، باپ، بیٹا، بیٹی، بھائی، بہن شوہر، بادشاہ، زراعت، تجارت وغیرہ پر بھروسہ کرنا موجب کفر وشرک ہے جیسا کہ کفرو شرک کے بیان میں گزرا۔ بلکہ توکل صرف اللہ تعالیٰ پر کرے اور اسباب سے مسبب الاسباب کی طرف رجوع کرے۔۱۹۔ ظلم یاحرام کرنے کی نیت کرنا حرام اور منع