عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
کچھ جزا واجب نہیں ہے ) اگرچہ اس سے خوشبو آتی ہو ۲؎ اس لئے کہ وہ ختم ہوکر خوشبو کے حکم میں نہیں رہی ۔ (۳) اگر خوشبو کو پکے ہوئے کھانے میں نہیں ملایا بلکہ ایسی چیز میں ملایا جو بغیر پکائے کھائی جاتی ہے مثلاً زعفران کو نمک وغیرہ میں ملایا تو اجزا کے غلبہ کا اعتبار ہوگا رنگ کے غلبہ کا اعتبار نہیں ہوگا پس اگر نمک کے اجزا غالب ہوں گے تو اس پر کچھ جزا واجب نہیں ہوگی اگرچہ اس کو زیادہ مقدار میں کھایا ہو کیونکہ وہ خوشبو مغلوب غیر مطبوخ ہے پس وہ مطبوخ مستہلک کی مانند ہے البتہ اگر اس میں سے خوشبو آتی ہو تو اس کا کھانا مکروہ ہوگا اوراگر مثال مذکورہ میں خوشبو کے اجزا نمک کے اجزا پر غالب ہوں گے تواب اس کا حکم وہی ہوگا جو زعفران خالص کھانے کا ہے کہ اس کے زیادہ مقدارمیں کھانے پر دم واجب ہوگااور کم مقدار میں کھانے پر صدقہ واجب ہوگا اگرچہ اس سے خوشبو نہ آتی ہو اس لئے کہ اجزا کے غلبہ کااعتبار ہے خوشبو کے پائے جانے کا اعتبار نہیں ہے ۳؎ (۴) اور اگر خوشبو کو کسی پینے کی چیز میں ملایا مثلاً زعفران یاالائچی یالونگ یا قہوہ میں ملایا تو اس پر خوشبو کا حکم ہوگا یعنی اس کے پینے پر جزا واجب ہوگی خواہ وہ خوشبو مائع ہو یا جامد ہو اورخواہ خوشبو غالب ہو یا جس چیز میں خوشبو ملائی وہ غالب ہو مگر یہ کہ اگر اجزا کے اعتبار سے خوشبو ہو تو اس کے پینے سے دم واجب ہوگا جبکہ زیادہ پیا جائے اور اگر زیادہ نہ پیا جائے تو صدقہ واجب ہوگا اوراجزا کے اعتبار سے خوشبو مغلوب ہو اور جس چیز میں خوشبو ملی ہوئی ہو وہ غالب ہو تو صدقہ واجب ہوگا لیکن ایک ہی مجلس میں چند بار پینے کی صورت میں اس پر بھی دم واجب ہوگا اور اگر مختلف مجالس میں چند بار پیا تو ہر دفعہ کے لئے ایک صدقہ واجب ہوگا ۴؎ اور یہ اکثر فقہا کا قول ہے ،فقہا نے مشروب ( پینے کی چیز ) کی