عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہو مگر خاندانی ساری رسمیں کرنا خصوصاً قرض لیکر ناچ رنگ وغیرہ کرانا سلام کی جگہ بندگی آداب وغیرہ کہنا یاصرف سر پر ہاتھ رکھ کر جھک جانا، دیور، جیٹھ، پھوپھی زاد، خالہ زاد بھائی کے سامنے عورت کا بے دھڑک آنا اور کسی نامحرم کے سامنے آنا، گگر یادریا سے گاتے بجاتے لانا راگ باجاگاناسننا خصوصا اس کو عبادت سمجھنا ڈومنیوں وغیرہ کو نچانا اوردیکھنا،اس پر خوش ہوکر ان کو انعام دینا،نسب پر فخر کرنا یا کسی بزرگ سے منسوب ہونے کو نجات کے لئے کافی سمجھنا،کسی کے نسب میں کسر ہو تو اس پر طعن کرنا،دولہا کو خلاف شرع لباس پہنانا، آتش بازی، ٹٹیوں وغیرہ کا سامان کرنا، فضول آرائش کرنا۔ گھر کے اندر عورتوں کے درمیان دولہا کو بلانا اورسامنے آجانا یا تاک جھانک کر اس کو دیکھنا سیانی بالغ سالیوں وغیرہ کا سامنے آنا اس سے ہنسی مذاق دل لگی کرنا،چوتھی کھیلنا، جس جگہ دولہا دلہن لیٹے ہوں اس کے گرد جمع ہوکر باتیں سننا، تاکنا جھانکنا، اگر کوئی بات معلوم ہوجائے تو اس کو اوروں سے کہنا، دلہن کا ایسی شرم کرنا کہ نمازیں قضا ہوجائیں، شیخی سے مہر زیادہ مقرر کرنا، غمی میں چلا کر رونا، منہ اور سینہ پیٹنا، بیان کرکے رونا، استعمالی گھڑے توڑ ڈالنا،جو کپڑے اس کے بدن سے لگے ہوں سب کا دھلوانا، سال بھر تک یا کچھ کم زیادہ اس کے گھر میں اچار نہ پڑنا، کوئی خوشی کی تقریب نہ کرنا، مخصوص تاریخوں میں پھر غم کاتازہ کرنا، میت کے مکان پر کھانے کے لئے جمع ہونا،زندہ رہنے کے لئے لڑکے کا کان یاناک چھیدنا۔ لڑکے کو بالی یا بلاق پہنانا، ریشمی یاکسم یا زعفران کا رنگا ہوا کپڑا یا ہنسلی یاگھونگرو یا کوئی اورزیور پہنانا، عقیقہ کی رسوم مثلاً کٹوری یاچھاج میںاناج یا نقدی وغیرہ ڈالنا، دھیانیوں کا اپناحق (جو ناحق ہے) مانگنا، پینجیری کی تقسیم، سرنائی کو اور ران دائی کو دینا ضروری سمجھنا، عقیقہ کی ہڈیاںتوڑنے کو براجاننا اوردفن کردینے کو ضروری جاننا، ہر جائز، مستحب کام میں ایسی شرطیں لگانا جس