عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شرف مکان وزمان اور اﷲ تعالیٰ کے مہمانوں اور نیک بندوں کی عظمت وبزرگی جمع ہے جن کے پاس بیٹھنے والا محروم نہیں رہتا اور اﷲ تعالیٰ سے دعا کرے کہ حقوق الناس کی ادائیگی میں جس قدر کوتاہی ہوئی ہے اس سے نجات حاصل ہوجائے اور جن لوگوں کو اس کی وجہ سے اب تک تکلیف پہنچی ہے ان کو اﷲ سبحانہ وتعالیٰ اپنے فضل وکرم سے راضی کردے، اس میں سستی نہ کرے، اگر جسم پر تھکن کااثر زیادہ ہو اور طبیعت سونے کے لئے مضطر ہوتو بہتر یہ ہوگا کہ پہلے مغرب وعشا کی نماز پڑھ کر کچھ دیر اﷲ تعالیٰ کی تسبیح وتقدیس وتکبیر وتہلیل وحمد وشکر کرے اور اس کے حضور میں دعا اور توبہ واستغفار میں مشغول رہے پھر کچھ وقت کے لئے اول شب میں سوجائے، پھر اٹھ کر تہجد پڑھے اور فجر تک ذکر وفکر میں مشغول رہے ، پورے الحاح وتضرع کے ساتھ یہاں بھی عرفات ہی کی طرح دعا واستغفار کرے اور رب کریم سے خوب مانگے اور رورو کر مانگے ، ان مقامات پر بندہ جتنا سر ہوکر لگ لپٹ کر مانگے گا اس پر اتنا ہی رب کریم کا پیار ہوگا۔ قربان جایئے اس کے کرم کے کہ اس کو مانگنا اور سر ہوکر مانگنا پسند ہے جواس سے جتنا مانگے رب کریم کو اس پر زیادہ پیا ر آتا ہے: ’’ فَاِنَّہ‘ بَرٌّجَوَّاد’‘ کَرِیْم’‘o ‘‘ مختصر دعاؤں میں یہ دو دعائیں خاص طور سے اس لائق ہیں کہ یاد کرلی جائیں ایسے موقعوں پر ان کو دل وزبان پر جاری رکھے(۱) یَاحَیّ یَا قَیُّوْمُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ۔ (۲)اَللّٰھُمَّ اِنَّ مَغْفِرَتَکَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِیْ وَرَحْمَتَکَ اَرْجٰی عِنْدِیْ مِنْ عَمَلِیْ o ۔ دیگر دعائیں ’’ الھم ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنۃ الخ واللھم انی اسئلک العفو الخ ۔وغیرہ پڑھتا رہے، اور کچھ کچھ وقفہ سے تلبیہ بھی پڑھتا رہے ، الغرض مزدلفہ کی رات میں ذکر وتسبیح ودعا واستغفار وتلبیہ وغیرہ کی کثرت کرے ہرگز غفلت نہ کرے۔ تیسرا دن (۱۰؍ذی الحجہ)