عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مِنْ کُلِّ دَآئٍ‘‘پینے کے ہر وقفہ کے بعد اپنی نگاہ اوپر کی طرف اٹھائے اور بیت اﷲ شریف کی طرف دیکھے اور ہر دفعہ یہ دعا پڑھے : ’’ اللھم انی اسئلک الخ‘‘مستحب یہ ہے کہ اگر قدرت ہوتو خود ڈول کھینچے اور اس میں سے پئے اور کچھ آبِ زمزم برکت حاصل کرنے کے لئے اپنے سر، چہرے اور جسم پر ملے اور اگر میسر ہوتو کچھ اپنے بدن پر بہائے اور ڈول کا باقی پانی واپس چاہِ زمزم میں ڈال دے، اس کے بعد طواف کے افعال پورے ہوجاتے ہیں۔ فائدہ : جاننا چاہئے کہ دوگانہ طواف ودعائے ملتزم اور آب زمزم پینے میں ترتیب تین طرح پر منقول ہے: اول وہ ترتیب ہے جو اوپر بیان ہوئی یعنی طواف ختم کرنے کے بعد پہلے دوگانہ طواف پڑھے پھر ملتزم پر آئے پھر زمزم شریف پر آکر آبِ زمزم پئے۔ ظاہر یہ ہے کہ یہی افضل ہے اس لئے کہ اصل یہ ہے کہ طواف سے فارغ ہوکر دوگانہ طواف کے سوا کسی اور کام میں مشغول نہ ہو۔ درمختار میں اس کو اختیار کیا ہے۔ دوسریؔ صورت یہ ہے کہ پہلے ملتزم پر آئے پھر دوگانہ طواف پڑھے پھر چاہِ زمزم پر آئے، اس کو منسک الکبیر میں اختیار کیا ہے اور شرح اللباب میں کہا ہے کہ یہ اسہل وافضل ہے اور اسی پر عمل ہے۔ تیسری صورت یہ ہے کہ پہلے دوگانہ طواف پڑھے پھر چاہِ زمزم پر آکر زمزم پئے پھر ملتزم پر آئے، اس کو سراجی نے نقل ہے اور فتح القدیر میں اسی کو اختیار کیا ہے ، کرمانی وزیلعی نے تصریح کی ہے کہ یہ اصح ہے اور بدائع سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے شرح اللباب میں اس کو طواف صدر کے بیان میں ذکر کیا ہے اور فتح القدیر وعنایہ وکفایہ میں بھی طوافِ صدر میں اسی پر اعتماد کیا ہے اور شافعیہ کے نزدیک بھی یہ اسی موقع کے لئے مختار ہے اور یہ اس لئے ہے تاکہ تمام افعال کے بعد بیت اﷲ شریف سے لپٹ کر روانگی ہو اور رخصت