عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اورمیں گواہی دیتاہوں اس کی کہ محمد ﷺاُس کے بندے اور رسول ہیں‘‘ ۔ ۳۔ کلمہ تمجید سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمْ ’’ اللہ تعالیٰ پاک (بے عیب) ہے اور سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبو دنہیں اور اللہ تعالیٰ بڑا ہے اور گناہ سے بچنے اوربندگی کی طاقت نہیں ہے مگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو بزرگ و برتر ہے‘‘۔ ۴۔ لآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ المُلْکُ وَلَہُ الحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَئْیٍ قَدِیرٌ ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اُسی کا ملک ہے اور اسی کو سب تعریف ہے او روہ ہر چیز پر قادر ہے‘‘۔ ۵۔ کلمہ رد کفر: اَللّٰھُمَّ اِنّیِ اَعُوْذُبِکَ مِنْ اَن اُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَّاَنَا اَعْلَمُ بِہٖ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ بِہٖ تُبتُ عَنہُ وَتَبَّرَائْتُ مِنَ الکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالمَعَاصِی کُلِّھَا وَاَسْلَمْتُ وَاٰمَنْتُ وَاَقُولُ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُحَمَّدُ‘ رَّسُولُ اللّٰہِ ’’اے اللہ ! بیشک میں پناہ مانگتا ہوں تجھ سے اس بات کی کہ میں کسی چیز کو تیرے ساتھ شریک کروں اور میں جانتا ہوں اس کو اور بخشش چاہتاہوں تجھ سے اس کی کہ نہ جانتا ہوں اس کو، میں نے تجھ سے تو بہ کی اور میں کفر سے شرک سے اور سب گناہوں سے بیزار ہوں اور میں اسلام لایا اور میں کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سواکوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں‘‘۔ ۶۔ کلمہ سید الا ستغفار:اَللّٰھُمَّ اَنتَ رَبّیِ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَااسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَطَعْتُ اَبُوئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلیْ فَاِنَّہ‘ لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ ’’اے بارالہٰا ! تو میرا ربّ ہے تیرے سو اکوئی عبادت کے لائق نہیں تو نے مجھ کو پیدا کیا ور میں تیرا بندہ ہوں اورمیں تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں جب تک اور جتنی طاقت رکھتا ہوںمیں اپنے افعال کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوںاور تیری نعمتوں کا جو مجھے حاصل ہوئی ہیں اقرار کرتا ہوں اور