عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
او ر محلوق (منڈانے والا) دونوں کے دائیں جانب سے ابتدا کرنا جمع ہوجائے گا اور اختلافِ روایات دُور ہوجائے گا اور یہ سنت بوجہ کمال ادا ہوجائی گی۱۱؎۔ (۵)مستحب ہے کہ حلق کے وقت اور حلق سے فارغ ہونے کے بعد تکبیر کہے اور اپنے لئے اور اپنے والدین و مشائخ اور تمام مسلمانوں کے لئے دعا کرے ۱۲؎ (۶) مستحب ہے کہ حلق یا قصر کے بعد اپنے بال دفن کرے ۱؎ اور اگر بالوں کو پھینک دے تو کوئی مضائقہ نہیں ۲؎ لیکن غسل خانہ یا پاخانہ میں ڈالنا مکروہ ہے۳؎ (۷) حلق یا قصر کے بعد لبوں اور ناخنوں کو کاٹنا مستحب ہے اور اگر حلق کرانے سے پہلے اپنے ناخن یا لبوں یاڈاڑھی کو کاٹا یا خوشبو استعمال کی تو اس کی وجہ سے اس پر کفارہ جنایت واجب ہوگا ۴؎ لیکن سرمنڈانے کے بعد ناخنوں اور لبوں کا کاٹنا اور موئے زیر ناف کا مونڈنا مستحب ہے ۵؎ اور اپنی ڈاڑھی میں سے کچھ نہ کٹائے (یعنی ایک مشت سے کم نہ کرے ) کیونکہ یہ مثلہ (ناک کان کاٹنے کی طرح صورت بگاڑنا) ہے لیکن اگر ایسا کیا تو (گنہگار ہوگا اور ) اس پر کوئی جزا واجب نہیں ہے ۶؎ ۔…(۸)اُسترے سے سرمنڈانا مستحب ہے اور اگر چونے سے یا جلاکر یا اپنے ہاتھ یا اپنے دانتوں سے اکھیڑ کر اپنے فعل سے یا اپنے فعل کے بغیر بالوں کو دُور کردیا مثلاً لڑنے میں اکھڑ جائیں تو حلق کی بجائے کافی اور جائز ہے ۷؎ (۹) اگر کسی احرام والے نے حلق و قصر کے علاوہ باقی تمام افعالِ مناسک اداکرنے کے بعد اپنا سر یا کسی دوسرے ایسے احرام والے شخص کا سر مونڈا جو حلق کے علاوہ باقی افعالِ مناسک ادا کرچکا ہے یا بغیر احرام والے شخص کا سرمونڈدیا تو جائز ہے اور ان دونوں پر کچھ جزا واجب نہیں ہے۸ ؎ اور اگر حلق کے علاوہ باقی افعال سے بھی ابھی فارغ نہیں ہوا اور اس