عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ناک سنکے، نہ کھنکارے، نہ بہت ادھر ادھر دیکھے، اپنے بدن سے کھیل نہ کرے اور آسمان کی طرف نظر نہ اُٹھائے اور پیشاب پاخانہ پر بہت دیر تک نہ بیٹھے، اور جب فارغ ہو جائے تو مرد بائیں ہاتھ سے اپنے ذکر کو جڑ کی طرف سے سر کی طرف سونتے تاکہ جو قطرے رکے ہووے ہوں نکل جائیں پھر ڈھیلوں سے صاف کرکے کھڑا ہو جائے اور سیدھا کھڑے ہونے سے پہلے بدن چھپالے، پیشاب بھی ڈھیلے سے خشک کرے اور جب قطرہ آنا موقف ہو جائے تو پانی سے طہارت کے لئے کسی دوسری جگہ بیٹھے اور پہلے تین بار دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھولے اور طہارت خانے میں داخل ہونے سے پہلے باہر یہ دعا پڑھے (اگر وہیں پاخانہ میں ہی استنجا کرے تویہ دعا نہ پڑھے) بِسْمِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی دِیْنِ الْاِسْلَامِط اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاججْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ الَّذِیْنَ لَاخَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَط پھر داہنے ہاتھ سے پانی بہائے اور بائیں ہاتھ سے دھوئے اور پانی کا لوٹا اونچا رکھے کہ چھینٹیں نہ پڑیں پھر کسی پاک کپڑے سے پونچھ ڈالے اور اگر کپڑا پاس نہ ہو تو بار بار ہاتھ سے پونچھے کہ تری برائے نام رہ جائے پھر وہاں سے باہر آکر یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ الْمَآئَ طَہُوْراً وَّالْاِسْلَامَ نُوْرًا وسَقَائِدًا وَّدَلِیْلاً اِلَی اللّٰہِ وَالٰی جَنَّاتِ انَّعِیْدِط اَللّٰہُمَّ حَصِّنْ فَرْجِیْ وَطَہِّرْ قَلْبِیْ وَبَحّصْ ذُنُوْبِیط جب پاخانے سے نکلے تو نکل کر یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَخْرَجَ مَایُؤْذِیْنِیْ وَاَبْقٰی مَایَنْفَعْنِیْ (وَبَقٰی فِیَّ مَا یَنْفَعُنِیْ غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ یا یہ پڑھے غُفَرَ اَنَکَ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْہَبَ عَنِّی الْاَرذٰی وَعَافَانِی