عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وقت جب اس ناپاک حصہ سے لگے گا تو سرکہ بھی ناپاک ہو جائے گا ہاں اگر پلی وغیرہ سے نکال لیا جائے تو پاک ہے)۔ شراب میں جو آٹا گوندھا جائے وہ دھونے سے پاک نہیں ہوتا اور اگر اس میں سرکہ ڈال دیں اور شراب کا اثر جاتا رہے تو پاک ہجائے گا۔ کلچہ (پکی ہوئی روٹی)اگر شراب میں ڈال دیا جائے پھر وہ شراب سرکہ بن جائے (یا اس شراب سے گوندھے ہووے آٹے کی روٹی پکائی پھر اس کو سرکہ میں ڈال دیا) اگر اس میں شراب کو بو (اثر) باقی نہ رہے تو وہ کلچہ پاک ہو جائے گا اور یہی حکم پیاز و لہسن کا ہے جب وہ شراب میں ڈال دیا جائے اور شراب سرکہ بن جائے اس لئے کہ شراب کے جو اجزا اس میں ملے ہوئے تھے وہ سرکہ ہوگئے۔ شراب اگر پانی میں پڑے یا پانی شراب میں پڑے پھر وہ سرکہ ہو جائے تو پاک ہوگا۔ اگر شوربہ ترشی میں سرکہ کی مانند ہو جائے تو پاک ہے۔ چوہا شراب میں گر جائے اور پھٹ جانے سے قبل اس کو نکال لیں پھر وہ شراب سرکہ ہو جائے تو اس کو کھالینے میں کچھ مضائقہ نہیں اور وہ سرکہ پاک ہے اور اگر سرکہ ہونے کے بعد نکالا حواہ وہ پھولا یا پھٹا نہ ہو تب وہ سرکہ ناپاک ہے اور اگر وہ شراب کے اندر پھٹ جائے پھر نکالا جائے پھر وہ شراب سرکہ بنے تو اس کا کھانا حلال نہیں، اس لئے کہ مردہ چوہے کہ اجزا اس میں موجود ہیں اور وہ شراب نہیں ہو جاتے۔ کتا اگر شیرہ کو چاٹے پھر اس کی شراب بنے پھر سرکہ بنے تو اس کا کھانا حلال نہیں اس لئے کہ کتے کا لعاب اس میں موجود ہے اور وہ سرکہ نہیں ہوجاتا اور یہی حکم ہے اس صورت میں جب پیشاب شراب میں گر جائے پھر وہ سرکہ بن جائے اور اگر نجس سرکہ شراب میں ڈالا جائے پھر وہ شراب سرکہ ہو جائے تو نجس ہوگی اس لئے کہ وہ نجس سرکہ جو اس میں ملا تھا وہ متغیر نہیں ہوا، سور اور گدھا (یا کوئی جانور) اگر نمک کی کان میں گر جاوے اور نمک ہو جائے یا کسی چہ