عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ساتھ اس کو دیکھ لے یا علامات ماثورہ ( اور کشف والہام) سے معلوم ہوجایئے (ایضا) (۸) مکہ معظمہ میں داخل ہونے کیلئے (م ودروفتح وبحروع وغیرہا) (۹) عرفہ کی رات میں ظاہر یہ ہے کہ یہ حاجی اور غیر حاجی سب کیلئے ہے (دروش) (۱۰) مذدلفہ میں وقوف کیلئے دسویں ذی الحجہ کی صبح کو طلوع فجر کے بعد (دروم) (۱۱) دسویں ذی الحجہ کو رمی یعنی کنکریا ں پھنکنے کیلئے منی میںداخل ہوتے وقت اور اسی طرح باقی دو دن (۱۱، ۱۲ ذی الحجہ کو) جمروں پر کنکریاں پھینکنے کے لئے (ایضاً) بعض کے نزدیک اگر ۱۰ ذی الحجہ کو رمی کرے تو غسل کرنا مستحب ہے ورنہ نہیں اور بعض کے نزدیک خواہ دس ذی الحجہ کو رمی کرے یا نہ کرے غسل کرنا مستحب ہے کیونکہ ان کے نزدیک منیٰ میں دخول کے لئے غسل کرناا لگ مستحب ہے اور رمی کیلئے غسل کرنا الگ مستحب ہے (ش ملحضاً) (۱۲) طواف زیارت کے لئے تاکہ طواف اکمل طہارت کے ساتھ ادا ہو اور بیت اللہ شریف کی تعظیم بھی ادا ہوجائے (م) (تنبیہ) مذکورہ بالاعبارات سے معلوم ہو اکہ دس ذی الحجہ کو پانچ غسل میں یعنی ۱۔ وقوف مزدلفہ، ۲۔ دخول منیٰ، ۳۔ رمی جمرہ، ۴۔ دخول مکہ، ۵۔ طواف کے لئے اور ان سب کی نیت سے ایک غسل کرلینا کافی ہے جیسا کہ جمعہ اور عید اگر ایک دن جمع ہوں تو دونوں کی نیت سے ایک غسل کرلینا ہی کافی ہے (ش و ط) (۱۳) مدینہ منورہ میں داخل ہونے کیلئے (م وفتح وبحروع ودرو غیرہا) یہ مدینہ منورہ کی تعظیم و حرمت اور رسول ﷺ کی خدمت میںحاضر ہونے کیلئے ہے (ط) (۱۴) نماز کسوف (سورج گرہن) کے لئے (م ودر) (۱۵) نمازخسوف (چاند گرہن) کے لئے (ایضاً) (۱۶) نماز استقا (طلب بارش) کے لئے تاکہ یہ تینون مسنون نمازیں کا مل طہارت کے ساتھ ادا ہوں (م وط ملتقطاً) (۱۷) رفع خوف ودفع مصیبت کی نماز کیلئے (م ودر) (۱۸) دن میں تاریکی چھا جانے کے وقت کی نماز کیلئے (م