عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ : حضرت ابن ابی فدیک ؓ جو کہ مدینہ منورہ کے علما میں سے اور حضرت امام شافعی کے شیوخ میں سے تھے فرمایا کہ ایک بزرگ سے میری ملاقات ہوئی میں نے ان کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہمیں یہ روایت پہنچی ہے کہ بلا شبہ جو شخص رسول اﷲ ﷺ کی قبر مبارک کے پاس کھڑا ہوکر یہ آیت تلاوت کرے ’’اِنَّ اﷲَ وَمَلَائِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یَآاَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ صَلُّوْ عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْ تَسْلِیْماً ‘‘اس کے بعد ستر مرتبہ یہ درود شریف پڑھے: ’’ صَلَّی اﷲُ عَلَیْکَ وَسَلَّمَ یَامُحَمَّدُ‘‘ تو فرشتہ اسکو پکار ے گا صلی اﷲ علیہ وسلم وعلیک یا فلاں اور اس کی حاجتیں پوری کی جائیں گی ۳؎ ۔ منسک الکبیر میں ہے کہ اولیٰ یہ ہے کہ آپ کا نام مبارک لینے کی بجائے تعظیم کے طور پر یوں کہے صلی اﷲ علیک وسلم یارسول اﷲ ۴؎ کسی شخص کی طرف سے سلام عرض کرنے کا طریقہ : اگر کسی شخص نے حضور انور ﷺ کی خدمت میں سلام پیش کرنے کو کہا ہو تو اپنے سلام سے فارغ ہوکر اس شخص کی طرف سے سلام یوں عرض کرے : ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اﷲِ مِنْ فلان بن فلاں یَسْتَشْفِعُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ ‘‘ (فلاںبن فلاں کی جگہ اس شخص کااور اس کے باپ کا نام لے ) اور اس کا نام یا د نہ ہو تو یوں عرض کرے ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اﷲِ مِنَ الَّذِیْ اَوْصَانِیْ بِالسَّلَامِ عَلَیْکَ یَسْتَشْفِعُ اِلیٰ رَبِّکَ o اور اگر بہت سے لوگوں نے سلام عرض کرنے کو کہا ہے اور نام یا د نہیں رہے تو ان سب کی طرف سے اس طرح سلام عرض کرے ’’اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اﷲِ مِنْ جَمَِیْعِ مَنْ اَوْصَانِیْ بِالسَّلَامِ عَلَیْکَ یَسْتَشْفِعُوْنَ بِکَ اِلیٰ رَبِّکَ‘‘ ۱ ؎ حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ پر سلام کاطریقہ : حضور انور ﷺ پر سلام پڑھنے کے بعد ایک ہاتھ دائیں طرف