عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شریک ہوئے اور ان سب نے مل کر ایک ساتھ ایک ہی ضرب لگائی تو ان میں سے ہر ایک شخص پر پوری جزا واجب ہوگی کیونکہ ان میں سے ہر ایک شخص اس ایک ضرب میں شریک ہونے کی وجہ سے ایسی جنایت کا مرتکب ہوا ہے جو دلالت سے بھی بڑھ کر ہے جنایت کے متعدد ہونے کی وجہ سے جزا بھی متعدد ہوتی ہے اور فعل کے متعدد ہونے سے جنایت متعدد ہوتی ہے ۵؎ پس ان میں سے ہر ایک پر اس جانور کی صحیح حالت کی قیمت واجب ہوگی ۶؎ پس اگر ایک شکار میں دس احرام والے شریک ہوں تو ہر ایک پر پوری جزا واجب ہوگی ۷؎ اوراگر اس کو قتل کرنے والے سب قارن ہوں تو ہر ایک پر قران کی وجہ سے دو چند جزا واجب ہوگی ۸؎ ، اور اگر ہر ایک نے ایک ایک ضرب لگائی اور وہ ضربات ایک ساتھ یعنی یکلخت واقع ہوئیں تو ہر شخص پر اسی قدر جزا واجب ہوگی جس قدر اس کی ضرب کی وجہ سے صحیح جانور کی قیمت میں کمی ہوگی اور ان میں سے ہر ایک پر مذکورہ جزا کے علاوہ تمام ضربات کی حالت میں اس جانور کی جو قیمت ہوگی وہ بھی واجب ہوگی اور اگر ان کی ضربات ایک ساتھ واقع نہ ہوئیں تو پہلے شخص پر اتنی قیمت واجب ہوگی جو صحیح سالم سے اس کے لگائے ہوئے زخم کی وجہ سے کم ہوگی اور اس کے ساتھ تمام زخموں کی حالت میں اس جانور کی جو قیمت ہوگی وہ بھی واجب ہوگی اور دوسرے شخص پر اتنی قیمت واجب ہوگی جو پہلے زخم کی حالت کی قیمت سے اس کے لگائے ہوئے زخم کی وجہ سے کم ہوجائے گی اوراس کے ساتھ تمام زخموں کی حالت میں جو قیمت ہوگی وہ بھی واجب ہوگی اور تیسرے شخص پر اتنی قیمت واجب ہوگی جو دونوں زخموں کی حالت کی قیمت سے اس کے لگائے ہوئے زخم کی وجہ سے کم ہوگی اوراس کے ساتھ تمام زخموں کی حالت میں جو قیمت ہوگی وہ بھی واجب ہوگی ۹؎ تین سے زیادہ شریک آدمیوں کا حکم بھی اسی پر قیاس کرلیا