عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۲) اوراگر کسی مُحرم مرد نے اپنے سارے سر یااس کے چوتھائی حصہ کو گاڑھی مہندی لگائی اور وہ کامل ایک دن یاایک رات لگی رہی تو اس پر دودم واجب ہوں گے، ایک دم خوشبو کے استعمال کی وجہ سے اور دوسرا دم سر ڈھانپنے کی وجہ سے، اوراگر مُحرم مرد نے اپنے چوتھائی سرسے کم پر گاڑھی مہندی لگائی یا چوتھا ئی سر یا زیادہ یا پورے سر پر ایک دن یاایک رات سے کم وقت تک لگائی تو ایک دم اورایک صدقہ واجب ہوگا، دم تو خوشبو کے استعمال کی وجہ سے ہرحال میں واجب ہوگا اور صدقہ چوتھا ئی سر سے کم یاایک دن یا رات سے کم لگا رہنے کی وجہ سے واجب ہوگا اور اگر عورت نے اپنے پورے سر یاچوتھا ئی حصہ کو گاڑھی مہندی لگائی تو اس پر ایک ہی دم واجب ہوگا اوروہ خوشبو کے استعمال کی وجہ سے ہوگا جیسا کہ پتلی مہندی لگا نے کا حکم ہے کیونکہ عورت کے لئے سر کو ڈھانپنا منع نہیں ہے ( اور اگر عورت نے چوتھا ئی سر سے کم پر گاڑھی مہندی لگائی تو ایک صدقہ واجب ہوگا جیسا کہ پتلی مہندی لگانے کا حکم ہے،مؤلف) (۳) اگر مہندی کے علاوہ کسی اور چیز مثلاً حب الاس یا گوند وغیرہ کا گاڑھا لیپ پورے یا چوتھائی سر کو لگایا تو اس پر ایک دم واجب ہوگا لیکن اگر خطمی کا لیپ لگایا اورایک دن یا ایک رات کا مل لگا رہا تو امام ابو حنیفہ ؒ کے نزدیک اس پر دو دم واجب ہوں گے جیساکہ آگے آتا ہے (مؤلف) (۴) اگر مرد نے اپنے پورے یا چوتھائی سرپر وسمہ کاخضاب ( لیپ ) لگایا اگر وہ گاڑھا تھا اور کامل ایک دن یا ایک رات لگارہا تو اس پر ایک دم واجب ہوگا اور یہ دم خضاب کی وجہ سے نہیں ہوگابلکہ سر کو ڈھانپنے کی وجہ سے ہوگا اور ایک دن ایک رات یا چوتھائی سر سے کم لگایا توصدقہ واجب ہوگا ۴؎ اور اگر وسمہ پتلا تھا اور اس کو سرپر لگا یا یا گاڑھا وسمہ ڈاڑھی