عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۳) جب صبح ہوجائے تو یہ دعا پڑھے ’’سَمِعَ سَامِع’‘ بِحَمْدِ اﷲِ وَنِعْمَتِہٖ وَحُسْنِ بَلَآئِہٖ رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَاَفْضِلْ عَلَیْنَا عَائِذاً بِاﷲِ مِنَ النَّارِ ‘‘یہ تین دفعہ کہے اور اس کے ساتھ آواز کو بلند کرے ۸؎۔ (۴) اگر کسی جگہ دشمن وغیرہ کا خوف یا دہشت ہوتو سورئہ لِاِیلاَفِ اور آیۃ الکرسی اور معوذ تین تین مرتبہ پڑھے انشاء اﷲ تعالیٰ ہر بلا سے امن وامان میں رہے گا اور یہ دعا پڑھنا بھی مجرب و اولیٰ ہے :’’ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ رَبِّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ جَلَّلَتِ السَّمٰوَاتُ بِالْعِزَّۃِ وَالْجَبَرُوْتِo‘‘۹؎ (۵) مستحب وافضل یہ ہے کہ رات کے آخری حصہ میں سفر پر روانہ ہواور صبح کے ابتدائی حصہ سفر کرے اور دن کو منزل کرے۔ حضرت انس بن مالک ؒسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے رات کا سفر اختیار کرو کیونکہ زمین رات کولپیٹ دی جاتی ہے اس کو ابو داؤد وحاکم نے روایت کیا ہے اور اس کی تصحیح کی ہے ۱۰؎ یعنی مسافت جلدی طے ہوجاتی ہے، راستہ مامون ومحفوظ ہوتو اونٹوں کے سفر میں اس کا بارہا تجربہ ہوچکا ہے، ریلوں، موٹروں اور ہوائی وسمندری جہازوں کے سفر میں ان کے اوقات کی پابندی بہرحال کرنی پڑتی ہے ۱۱؎ ۔ امام بیہقی ؒ نے کہا کہ اول رات میں سفرکرنا مکروہ ہے کیونکہ حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا تم اپنے مویشیوں اور بچوں کو سورج غروب ہونے کے بعد باہر نہ بھیجو یہاں تک کہ عشا (اول شب ) کی تاریکی دور ہوجائے اس کو مسلم نے روایت کیا ہے ۱۲؎ (۶) جب منزل سے کوچ کرے تو دو رکعت نفل پڑھے یہ منزل ان دو رکعت کے ساتھ قیامت کے روز اس کی شہادت دے گی اور حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول