عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عَلَیَّo‘‘اور اس دعا کا پڑھنا ہر اس شخص کے لئے مستحب ہے جو اپنے گھر سے باہر نکلے اور یہ متعدد صحیح حدیثوں سے جمع کی گئی ہے ۴؎ یا گھر سے باہر نکلتے وقت یہ دعا پڑھے ’’بِسْمِ اﷲِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ تَوَ کَّلْتُ عَلَی اﷲِ اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِیْ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی وَاحْفَظْنِیْ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِo ‘‘۵؎ (۴) مستحب یہ ہے کہ روانگی کے وقت اپنے اہل وعیال ، عزیز واقارب ، پڑوسیوں اور دوست احباب وغیرہ سے مل کر رخصت ہو اور چلتے وقت ان سے معافی مانگے اور دعا کی درخواست کرے ہر شخص سے ہر وقت دعا کرتے رہنے کے لئے کہے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول ہوجائے اور جب دعا کی درخواست کرنے والے کے لئے کوئی دوسرا آدمی ایسی زبان سے دعا کرتا ہے جس سے خدا کی نافرمانی نہ کی ہوتو وہ قبولیت کے بہت قریب ہوتی ہے، اس مقصد کے لئے روانگی کے وقت عازم حج کو خود لوگوں کے پاس جانا چاہئے اور جب حج سے واپس آئے تو ملنے اور دعا کی درخواست کے لئے لوگوں کو خود اس کے پاس آنا چاہئے ۶؎ (۵) جب کسی کو رخصت کرے تو دونوں ایک دوسرے کے لئے یہ دعا پڑھیں : ’’اَسْتَوْدِعُ اﷲَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَا تِیْمَ عَمَلِکَ وَغَفَرَذَنْبَکَ وَیَسَّرَ لَکَ الْخَیْرَ حَیْثُمَا کُنْتَ o ‘‘اور رخصت کرنے والا یہ الفاظ بھی کہے ،’’ فِی ْ حِفْظِ اﷲِ وَکَنِفِہٖ زَوَّدَکَ اﷲُ التَّقْوٰی وَجَنَّبَکَ الرَّدٰی‘‘۷؎۔ یادونوں ایک دوسرے کے لئے یہ دعا پڑھیں ،’’ اَسْتَوْدِعُ اﷲَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَاٰخِرَ عَمَلِکَ زَوَّدَکَ اﷲُ التَّقْوٰی وَغَفَرَذَنْبَکَ وَیَسَّرَلَکَ الْخَیْرَ حَیْثُمَا کُنْتَo ‘‘جب مسافر پیٹھ پھیرے تو رخصت کرنے والا یہ الفاظ کہے ’’ فِیْ حِفْظِ اﷲِ وَکَنِفِہٖ زَوَّدَکَ اﷲُ التَّقْوٰی وَجَنَّبَکَ الرَّدٰی ۸؎ اَللّٰھُمَّ اطْوِلَہُ البُعْدَ وَھَوِّنْ عَلَیْہِ السَّفَرَ ‘‘۹؎