کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ التَّحْرِيضِ عَلَى قِيَامِ اللَّيْلِ تحریض ابھارنے کو کہا جاتا ہے ۔اِس باب میں تہجد کے بارے میں فضائل سے متعلق حدیثیں ذکر کی گئی ہیںقیام اللیل کے فضائل: تہجّد کے فضائل پر کئی احادیث ہیں جن کا خلاصہ اِجمالی طور پر یہ ہے : تہجّد کی نماز فرائض کے بعد سب سے افضل نماز ہے ۔ تہجّد پڑھنا اللہ کے نیک اور صالح بندوں کا طریقہ ہے ۔۔ تہجّد کی نماز اللہ تعالیٰ کے قُرب کا ذریعہ ہے ۔ تہجّد کی نماز گناہوں کے لئے کفارہ ہے ۔ تہجّد کی نماز گناہوں سے انسان کو روکنے والی ہے ۔ تہجّد کی نماز جسم سے بیماریوں کو دو کرنے والی ہے ۔ تہجّد کی نماز میں بندہ اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ تہجّد کی نماز میں کھڑے بندے کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں ۔ تہجّد میں بندے کی دعاء سب سے زیادہ سنی جاتی ہے ۔ تہجّد پڑھنے والے کے لئے جنت کے عظیم بالا خانےہیں ۔ تہجّد پڑھنے والے امّت کے سب سے زیادہ عزّت والے لوگ ہیں ۔