کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ التَّنْظِيفِ وَالتَّبْكِيرِ ”تنظیف “ صفائی ستھرائی کو کہا جاتا ہے ، اور ”تبکیر “جلدی کرنا ،کسی چیز کا ابتدائی حصہ پالینے کو کہا جاتا ہے ۔عرف الشذی میں ہے:التبكير الذهاب ابتداء اليوم والابتكار وجدان الخطبة من ابتداءها۔ یعنی ”تبکیر“ دن کے ابتدائی حصے میں جانے کو اور ”اِبتکار“ خطبہ کو ابتداء سے پالینے کو کہا جاتا ہے۔(العرف الشذی:2/10،11) یہاں اِس باب میں دونوں چیزوں کو ذکر کیا جارہا ہے، یعنی جمعہ کے دن جسمانی صفائی ستھرائی کے احکام بھی ذکر کیے جارہے ہیں اور جمعہ کی نماز میں جلدی پہنچنے کی اہمیت و فضیلت کو بھی بیان کیا جارہا ہے۔تنظیف سے متعلّق امور: جمعہ کے دن بدنی نظافت اور جسمانی صفائی ستھرائی میں کئی چیزیں داخل ہیں : (1)غسل کرنا ۔ (2)مسواک کرنا ۔ (3)اچھے کپڑے پہننا۔ (4)خوشبو لگانا۔ (5)ناخن کاٹنا ۔ (6)مونچھیں تراشنا۔ (7)زیرِ ناف بالوں کو صاف کرنا۔ اب بالترتیب مندرجہ بالا چیزوں کی تفصیل احادیث کی روشنی میں ملاحظہ فرمائیں :جمعہ کے دن غسل کرنا : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لئے آئے تو اُسے چاہیئے کہ غسل کرے۔إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الجُمُعَةَ، فَلْيَغْتَسِلْ۔(بخاری:877)