کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
شبِ جمعہ مرنے والوں کے عمل کا جاری ہونا : جو جمعہ کے دن یا جمعہ کی شب انتقال کرگیا اُسے قبرکے عذاب سے عافیت بخش دی جاتی ہےاور اُس کیلئے عمل جاری ہوجاتا ہے۔مَن مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أوْ لَيْلَةَ الْجُمُعةِ عُوْفِيَ مِنْ عَذَابِ الْقَبرِ، وَجَرَى لَهُ عَمَلُهُ۔(کنز العمال:21083)جمعہ کی شب بنی آدم کے اعمال بارگاہِ الٰہی میں پیش کیے جاتے ہیں : حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :بے شک بنی آدم کے اعمال ہر جمعرات کو شبِ جمعہ میں پیش کیے جاتے ہیں ،پس کسی قطع رحمی کرنے والے کی مغفرت نہیں کی جاتی ۔إِنَّ أَعْمَالَ بَنِي آدَمَ تُعْرَضُ كُلَّ خَمِيسٍ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، فَلَا يُقْبَلُ عَمَلُ قَاطِعِ رَحِمٍ۔(مسند احمد:10272)جمعہ کی رات خوبصورت رات ہے : حضرت عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺکو فرماتے ہوئے سنا:خوبصورت رات اور روشن دن یعنی شبِ جمعہ اور جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو۔أَكْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَى نَبِيِّكُمْ فِي اللَّيْلَةِ الْغَرَّاءِ، وَالْيَوْمِ الْأَزْهَرِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ۔(شعب الایمان:2772) ایک اور روایت میں آپﷺکا یہ اِرشادِ مَروی ہے:اس کی رات خوبصورت اور دن منوّر ہوتا ہے۔لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ لَيْلَةٌ غَرَّاءُ وَيَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمٌ أَزْهَرُ۔(الدعوات الکبیر:529)