کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
شوافع اور حنابلہ : سنتوں کی قضاء کی جائے گی ۔ البتہ شوافع کے نزدیک اس میں زیادہ تعمیم ہے ، چنانچہ وہ فرائض کی سنتوں کے علاوہ دیگر سنن مؤقّتہ جیسے : عیدین ، کسوف ، تراویح، اشراق اور چاشت وغیرہ کی قضاء کے بھی قائل ہیں ۔ جبکہ حنابلہ قضاء کو صرف فرائض کی سنتوں کے ساتھ خاص کرتے ہیں ۔(الفقہ علی المذاھب الاربعۃ : 1/337 ،338)مسلکِ حنفی کے مطابق فجر کی سنتوں کی قضاء کی تفصیل : فجر کی سنتیں قضاء ہونے کی دو صورتیں ہیں: (1)فرض کے ساتھ فوت ہوں۔ (2)بغیر فرض کے۔ فرض کے ساتھ فوت ہو: زوال سے پہلے تک فرض کے ساتھ قضاء کی جائے گی ، اُس کے بعد نہیں ۔ بغیر فرض کے فوت ہو: اس میں ائمہ احناف کا اختلاف ہے : حضرات شیخین : قضاء نہیں کی جائے گی ۔ امام محمد : زوال سے پہلے پہلے قضاء کی جاسکتی ہے ۔ و علیہ الفتوی ۔(عالمگیری : 1/112)سفر میں سنتیں پڑھنے کا حکم : سفر میں سنتیں پڑھنے نہ پڑھنے کے بارے میں کئی اقوال ذکر کیے گئے ہیں : خوف و فرار کی حالت میں ترک کرسکتا ہے ، اور امن وقرار کی حالت میں پڑھ لینی چاہیئے ۔ رخصت پر عمل کرتے ہوئے سنّتیں ترک کردینا چاہیئے ۔ تقرّب اور فضیلت کو حاصل کرتے ہوئے سنتیں پڑھنی چاہیئے ۔ نزول کی حالت میں پڑھنی چاہیئے اور سفر کے جاری ہونے کی صورت میں ترک کرنا چاہیئے ۔