کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
کام ہے (جس کے نتیجے میں وہ نماز کے بعد پڑھنا بھول جاتا ہے )اور جب سونے کا وقت ہوتا ہے تو وہ اِدھر اُدھر کی ضرورتیں یاد دلاتا ہے جس کی وجہ سے اُس وقت بھی پڑھنا رہ جاتا ہے ۔(ترمذی:3410)تسبیحاتِ فاطمی کے طریقے : احادیث طیبہ میں تسبیحاتِ فاطمی کے بارے میں مختلف طریقے وارد ہوئے ہیں : ”سُبْحَانَ اللہ“،”الْحَمْدُلِلّٰہ“ اور” اَللّٰہُ اَکْبَر“ تینوں 33، 33 مرتبہ۔(مسلم:595) ”سُبْحَانَ اللہ“،”الْحَمْدُلِلّٰہ“33 ، 33 مرتبہ اور” اَللّٰہُ اَکْبَر“ 34 مرتبہ۔(مسلم:596) ”سُبْحَانَ اللہ“،”الْحَمْدُلِلّٰہ“ اور” اَللّٰہُ اَکْبَر“ تینوں 33، 33 مرتبہ اور ایک دفعہ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔(مسلم:597) ”سُبْحَانَ اللہ“،”الْحَمْدُلِلّٰہ“،” اَللّٰہُ اَکْبَر“اور تہلیل یعنی ” لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ“ چاروں کلمات 25 ، 25مرتبہ ۔(مسند احمد:21600) ”سُبْحَانَ اللہ“،”الْحَمْدُلِلّٰہ“ اور” اَللّٰہُ اَکْبَر“ تینوں 10 ، 10 مرتبہ ۔(ترمذی: 410) (ترمذی:3410) نوٹ :مذکورہ بالا طریقوں میں سے اپنی سہولت اور فرصت کے مطابق کوئی بھی طریقہ اپنایا جاسکتا ہے ، البتہ جو عدد احادیث میں مذکور ہیں اُن کی رعایت ضرور کرنا چاہیئے ، اس لئے کہ جو چیز دوا کے طور پر استعمال کی جاتی ہے اُس میں مقدار کی رعایت بھی اہم ہے ۔ (فضائل ذکر:145)چند قابلِ اصلاح امور :