کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
جمعہ کی اذان کے بعد بیع کا حکم : اِس پر سب کا اتفاق ہے کہ اذانِ جمعہ کے بعد خرید و فروخت جائز نہیں ، اِس لئے کہ قرآن کریم کی نصِ قطعی میں اس کی ممانعت بیان کی گئی ہے ، البتہ اِس میں اختلاف ہے کہ وہ بیع نافذ العمل ہوگی یا نہیں : احناف و شوافع : باوجود ممنوع و ناجائز ہونے کے بھی یہ بیع نافذ ہوجاتی ہے ، البتہ احناف اس کو مکروہ تحریمی جبکہ شوافع اسے حرام قرار دیتے ہیں ۔ (الفقہ الاسلامی:4/3092) امام امالک : بیع فاسد ہے ،یعنی واجب الفسخ ہے ۔ ۔ امام احمد بن حنبل : اصلاً نافذ ہی نہیں ہوتی ۔ (الفقہ علی المذاہب الأربعۃ:1/343)جمعہ کے خطبہ سے متعلّق تفصیلات : جمعہ کی نماز کیلئے خطبہ ضروری ہے ، اور اس سے متعلّق مباحث مندرجہ ذیل ہیں :جمعہ کے خطبہ کے فرائض: وقت کے اندر ہونا :یعنی زوال کے بعد نماز جمعہ سے پہلے ہونا ۔پس اگر زوال سے پہلے پڑھا جائے یا نماز کے بعد پڑھا جائے تو اداء نہیں ہوگا ۔ خطبہ کی نیت سے لوگوں کے سامنےاللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا: چنانچہ اگرصرف الحمد للہ یا سبحان اللّٰہ یا لا الہ الا اللّٰہ بھی کہہ دیا جائے تو خطبہ کا فرض ادا ہو جائے گا۔ خطبہ ایسے لوگوں کے سامنے پڑھنا جن کے موجود ہونے سے جمعہ درست ہوتا ہے: یعنی کم از کم تین بالغ و عاقل مرد ہوں ،اگرچہ وہ مسافر، مریض، غلام،بہرے یا سوئے ہوئے یا اِس قدر دور ہوں کہ