کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
أوتر بواحدۃ : دو دو رکعتوں کے سلسلے کو ایک رکعت ملاکر جفت بنانا ۔ أوتر بثلاث : تین رکعات وتر پڑھنا ۔ أوتر بخمس : وتر کی تین اور بعد کی دورکعتیں۔(يا دو تہجد اور تين وتر۔فتح القدیر:1/447) أوتر بسبع: تہجّدکی چار اور وتر کی تین رکعتیں ۔ أوتر بتسعٍ: تہجّد کی چھ ، اور وتر کی تین رکعتیں۔ أوتر باحدیٰ عشرۃ رکعۃ : تہجد کی آٹھ اور تین وتر۔ أوتر بثلاث عشرۃ رکعۃ: تہجد کی آٹھ ، تین وتر اور دو سنت فجر۔ أوتر بخمس عشرۃ رکعۃ : رکعتین خفیفتین ، تہجد کی آٹھ ،تین وتر اور دو نفل بعد الوتر۔ أوتر بسبع عشرۃ رکعۃ: رات بھر کی مجموعی نماز، یعنی رکعتین خفیفتین یعنی تہجد کے شروع میں پڑھی جانے والی دو ہلکی رکعتیں ،پھر تہجد کی آٹھ رکعات ،پھر تین وتر ،پھر وتر کے بعد دو نفل،پھرصبح صادق کے بعد دو رکعت فجر کی سنّت ۔ اس طرح آپﷺکی رات بھر کی نماز کی مجموعی تعداد 17 رکعات بن جاتی ہے ۔(درسِ ترمذی : 2/199، 213)(فتح الملھم:5/6)” تُوْتِرُ لَه مَا قَدْ صَلَّی“ کا مطلب: ایک روایت میں ہے:رات کی نمازدو دو کرکے ہے، پس جب تم میں سے کسی کو رات کی نماز پڑھتے پڑھتے صبح کا خوف ہونے لگے توایک رکعت پڑھ لے، اِس طرح وہ رکعت پچھلی پڑھی ہوئی نمازوں کو طاق