کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
گیارہویں فضیلت : درود پڑھنے والےکیلئے قیامت میں نبی کریمﷺکا سب سےقرب : حضرت عبد اللہ بن مسعودسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺاِرشاد فرماتے ہیں :لوگوں میں سب سے زیادہ میرے نزدیک (یا سب سے زیادہ میری شفاعت کا حق دار)قیامت کے دن وہ ہوگا جو سب سے زیادہ مجھ پر درود پڑھتا ہوگا۔أَوْلَى النَّاسِ بِي يَوْمَ القِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ عَلَيَّ صَلَاةً۔(ترمذی:484) حضرت انسسے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد مَروی ہے: بے شک قیامت کے دن ہر موقع پر تم میں سے سب سے زیادہ میرے قریب وہ ہوگا جو دنیا میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھتاہوگا۔إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي كُلِّ مَوْطِنٍ أَكْثَرُكُمْ عَلَيَّ صَلَاةً فِي الدُّنْيَا۔(شعب الایمان:2773)بارہویں فضیلت :نبی کریمﷺ تک سلام پہنچانے کے لئے فرشتوں کا مقرر ہونا : حضرت عبد اللہ بن مسعودسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺاِرشاد فرماتے ہیں :بے شک اللہ تعالیٰ کی جانب سے کچھ فرشتے مقرر ہیں جو زمین میں گھومتےرہتے ہیں اور میری امّت کی جانب سے مجھ تک سلام پہنچاتے ہیں ۔إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً سَيَّاحِينَ فِي الْأَرْضِ يُبَلِّغُونِي مِنْ أُمَّتِي السَّلَامَ۔(نسائی : 1282) حضرت اَوس ابن اوسنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : بے شک تمہارے دنوں میں سب سے افضل جمعہ کا دن ہے، اِسی میں حضرت آدمکو پیدا کیا گیا اور اِسی میں اُن کی روح قبض کی گئی ، اِسی میں قیامت کا نَفخہ (پہلا صور)اور صَعقہ(دوسرا صور) ہوگا، پس مجھ پر (اس دن میں )کثرت سے درود بھیجا کرو اِس لئے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ! ہمارا درود آپ تک کیسے پہنچایا جائے گاحالآنکہ آپ مٹی ہوچکے ہوں گے یا یہ فرمایا کہ آپ بوسیدہ ہوچکے ہوں گے،آپﷺ نے اِرشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نےزمین پر انبیاء علیہم السلام کے( پاکیزہ) جسموں کے کھانے کو حرا م قرار