کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ آپ ﷺ کی رات کی نماز کتنی رکعات ہوتی تھیں ؟ احادیث طیبہ میں آپ ﷺ کے قیام اللیل یعنی رات کو پڑھی جانے والی نمازکی تعدا د میں مختلف روایات مروی ہیں ، اُن میں سے کسی پر بھی عمل کیا جاسکتا ہے . علامہ ابن الهمام نے ذكر كيا ہےكہ كم سے كم 2 اور زيادہ سے زيادہ 8 ركعتيں پڑهنا ثابت ہے۔ (فتح القدير : 1/447) احاديث مباركہ كے اندر چونكہ آپ ﷺ كى رات كى تمام نمازيں ذكر كى گئى ہيں ،جس ميں وتر ، وتر كے بعد كى دو ركعت نفل اور فجر كى سنتيں بهى شامل ہيں ، اس لئے روايات ميں صلوۃ الليل كى تعداد زيادہ ملتى ہے ۔ اكثر روايات ميں وتر سمیت 13 رکعات ثابت ہیں ۔جس كا مطلب يہ ہے كہ تہجد سے پہلے افتتاحی طور پر دو خفیف رکعتیں ہوتی تھیں ، پھر آٹھ رکعات تہجد ،اور پھر تین وتر ۔ اسی میں اگر وتر کے بعد کی دو رکعت اور فجر کی سنتیں ملادی جائیں تو تعداد 17 ہوجاتی ہے ، جیساکہ بعض روایات میں یہی تعداد مروی ہے ۔ پس مجموعۂ روایات سے حاصل ہونے والی تعدادیعنی سترہ کے مطابق تفصیل یہ ہوگی : ٭—سب سے پہلے دو خفیف رکعتوں کے ذریعہ صلوۃ اللیل کا افتتاح ۔٭—اُس کے بعد تہجد کی آٹھ طویل رکعتیں ۔٭—پھر تین رکعت وتر ۔٭—پھر دو رکعت نفل بیٹھ کر ۔٭—پھر طلوعِ فجر یعنی صبح صادق کے بعد دو رکعتیں فجر کی سنت ،اِس طرح کُل سترہ رکعتیں بن جاتی ہیں ۔(درسِ ترمذی : 2/199، 213)