کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
(2)— اللہ تعالیٰ جہنم کی آگ کو اُس پر حرام کردیتے ہیں ۔(شعب الایمان :2697) (3)— اللہ تعالیٰ اُس کی مغفرت کردیتے ہیں ۔(طبرانی اوسط:5940) (4)— اللہ تعالیٰ کی جانب سے دن بھر کے کاموں کی کفایت ہوجاتی ہے ۔(ترمذی:475)پہلی فضیلت : مکمل حج اور عُمرے کا ثواب حاصل ہوتا ہے: حضرت انس سے مَروی ہے نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: جس نے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی پھر طلوعِ آفتاب تک بیٹھا اللہ کے ذکر میں لگارہے ،پھر دو رکعت پڑھے تو اُس کے لئے ایک مکمل حج اور عُمرہ کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے ، راوی کہتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے ” تَامَّةٍ “ کا لفظ آپﷺنے تین مرتبہ اِرشاد فرمایایعنی مکمل حج اور مکمل عمرہ کا ثواب۔«مَنْ صَلَّى الغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَهُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ»، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ»۔(ترمذی: 586)دوسری فضیلت : اللہ تعالیٰ جہنم کی آگ کو اُس پر حرام کردیتے ہیں: حضرت حسن بن علی سے مَروی ہے کہ آپﷺنے اِرشاد فرمایا: جس نے فجر کی نماز پڑھی پھر اُسی مجلس میں بیٹھ کر طلوعِ آفتاب تک اللہ کا ذکر کرتا رہا پھر کھڑا ہوا اور دو رکعت نماز پڑھی اللہ تعالیٰ اُس پر آگ کو حرام کردیں گے اِس سے کہ وہ آگ اُس کو جلاسکے یا چکھ بھی سکے۔مَنْ صَلَّى الْفَجْرَ ثُمَّ قَعَدَ فِي مَجْلِسِهِ يَذْكُرُ اللهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ أَنْ تَلْفَحَهُ أَوْ تَطْعَمَهُ۔(شعب الایمان :2697)