کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
عید کے دن کے سنن و مستحبات: (1)عید کے دن جلدی جاگنا ،تاکہ جلدی تیاری کرکے عید گاہ پہنچا جاسکے۔(2)غسل کرنا ۔(3)مسواک کرنا ۔(4)اپنے کپڑوں میں سے عُمدہ اور اچھے کپڑے پہننا،خواہ نئے ہوں یا دھلے ہوئے ،البتہ سفید کپڑے بہتر ہیں ۔(5)خوشبو لگانا۔(6)عید گاہ میں نمازِ عید اداء کرنا ۔(8)عید گاہ جلدی جانا ۔(9)صدقہ فطر نماز سے پہلے اداء کردینا ۔(10)عید گاہ پیدل جانا ۔(11)آنے جانے کا راستہ بدلنا ۔(12)عید گاہ جانے سے پہلے طاق عدد میں کھجوریں کھانا، کھجور نہ ہوتو کوئی بھی میٹھی چیز کھائی جاسکتی ہے۔(13)عید الاضحیٰ میں عید گاہ جانے سے پہلے کچھ نہ کھانا،بلکہ بہتر ہے کہ اگر ممکن ہو تو عید کی نماز کے بعد اپنے قربانی کے گوشت سے کھانے کی ابتداء کرنا ۔(14)وقار و اطمینان کے ساتھ جانا جن چیزوں کو دیکھنا جائز نہیں ان سے آنکھیں ہٹانا اور نیچی نگاہ رکھنا۔(15)عیدالفطر کے لئے جاتے ہوئے عید گاہ پہنچنے تک راستہ میں آہستہ اور عیدالاضحٰی کے لئے جاتے ہوئے بلند آواز سے تکبیر کہتے جانا۔”اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر لا الہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر وللّٰہ الحمد“۔(16)عیدین کی نماز سے واپس آنے کے بعد گھر پر چار رکعت یا دو رکعت نفل پڑھنا، چار رکعت افضل ہے۔(عالمگیری:1/149، 150)(شامیہ:2/168)عیدین کے آداب سے متعلّق احادیثِ طیّبہ: عید گاہ میں نماز اداء کرنا : حضرت ابوسعید خدریفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺعید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن(نماز پڑھنے کیلئے)عید گاہ جایا کرتےتھے۔كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ يَوْمَ الفِطْرِ وَالأَضْحَى إِلَى المُصَلَّى۔(بخاری:956)