کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ذبح کے بعدکھال وغیرہ اتارنے میں ٹھنڈا ہونے کا انتظار کرنا ۔ (ہندیہ : 5/300) جانور کو بلا ضرورت اضافی تکلیف پہنچانے سے بچنا ۔ (البنایہ : 11/564)ذبح کے وقت کے مکروہ کام : جانور کو ذبح کرتے ہوئے مندرجہ ذیل مکروہ اور ناپسندیدہ کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے : جانور کے سامنے چھری تیز کرنا ۔(عالمگیری :5/287) جانور کو گھسیٹ کرمذبح لے جانا۔(شامیہ :6/296) لٹادینے کے بعد ذبح میں تاخیر کرنا ۔(شامیہ :6/296) چُھری کا کند ہونا ۔(شامیہ :6/296) جانور کو قبلہ رُخ نہ کرنا۔(شامیہ :6/296) کسی عیسائی وغیرہ سے ذبح کروانا ۔ (البنایہ:12/58) گدی کی طرف سے ذبح کرنا۔(عالمگیری :5/287) ذبح میں بے جا سختی کرنا۔(عالمگیری :5/287) چار میں سے بعض رگوں کو نہ کاٹنا۔(عالمگیری :5/287) ٹھنڈا ہونے سے قبل کھال یا سرجداکرنا ۔(شامیہ :6/296) بائیں ہاتھ سے ذبح کرنا خلاف سنت ہے ، بغیر عذر کے ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔ (آپ کے مسائل :4/202)