کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ قِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ قیامِ رمَضان کا مطلب : قیامِ رمضان ایک اِصطلاحی لفظ ہے ، جس سے مراد جمہور محدّثین کے نزدیک ”صلاۃ التراویح“ ہوتی ہے، اِس باب میں اصلاً صلاۃ التراویح کو بیان کیا گیا ہے اور ساتھ میں ضمنی طور پر ”لیلۃ النّصفِ من شعبان“ یعنی شعبان کی پندرہویں شب کی عبادت کی عبادت کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔(مرعاۃ المفاتیح:4/311)تراویح کا مطلب : تراویح جمع ہے ”ترویحۃ“کی ، ترویحۃ ”استراحت“یعنی راحت حاصل کرنےکو کہا جاتا ہے ، کیونکہ اس نماز میں ہر چار رکعت کے بعد کچھ راحت حاصل کرنے کیلئے وقفہ کیا جاتا ہے اِس لئے اس کی ہر چار رکعات کو ترویحۃ کہتے ہیں ، اور پانچ ترویحات کو جو دس سلاموں کے ساتھ اداء کیے جاتے ہیں یعنی بیس رکعات ،ان کے مجموعہ کو تراویح کہا جاتا ہے ۔(البحر الرائق:2/71)(شامیہ 2/43)تراویح کا حکم : اِمام مالک:تراویح کی نماز کا حکم مندوبِ أَکیَد اور مُرَغّب کا ہےیعنی ایسا مندوب جس کی زیادہ تاکید اور ترغیب دی گئی ہے۔ ائمہ ثلاثہ:سنّتِ مؤکّدہ علی العین ہے، یعنی ہر شخص پر پڑھنا ضروری ہے۔