کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
پہلی فضیلت : بکثرت لوگوں کی مغفرت: اِس شب میں اللہ تعالیٰ بے شمار لوگوں کی مغفرت کردیتے ہیں ، چنانچہ حضرت عائشہ صدیقہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں کہ بے شک اللہ شعبان کے پندہویں شب میں آسمانِ دنیا پر (اپنی شان کے مطابق)نزول فرماتے ہیں اورقبیلہ ”کلب“کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ لوگوں کی مغفرت فرمادیتے ہیں۔إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَنْزِلُ لَيْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَيَغْفِرُ لِأَكْثَرَ مِنْ عَدَدِ شَعْرِ غَنَمِ كَلْبٍ۔(ترمذی:739)قبیلہ” بنو کلب “عرب ایک قبیلہ تھا جو بکریاں کثرت سے رکھنے میں مشہور تھا۔بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ مغفرت کےدو مطلب ذکر کیے گئے ہیں : ( اِس سے گناہ گار مراد ہیں ، یعنی اِس قدر کثیر گناہ گاروں کی مغفرت کی جاتی ہے جن کی تعداد بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوتی ہے، جس کا حاصل یہ ہے کہ بے شمار لوگوں کی مغفرت ہوتی ہے ۔ ( اِس سے گناہ گار نہیں بلکہ گناہ مراد ہیں، یعنی اگر کسی کے گناہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ ہوں تو اللہ تعالٰ اپنے فضل سے معاف فرمادیتے ہیں ۔(تحفۃ الأحوذی:3/365)دوسری فضیلت :دعاؤں کی قبولیت : یہ رات دعاؤں کی قبولیت والی رات ہے ، اس میں اللہ تعالیٰ سے مانگنے والا محروم نہیں ہوتا ، بلکہ خود اللہ تعالیٰ کی جانب سے صدا لگائی جاتی ہے کہ کوئی مجھ سے مانگے میں اُس کی مانگ پوری کروں ، جیسا کہ حدیث میں آتاہے، حضرت علی کرّم اللہ وجہہ نبی کریمﷺ کا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :