کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
حضرت ابوہریرہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : فجر کی دو رکعتوں کی صرف وہ شخص حفاظت کرسکتا ہے جو بہت زیادہ اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع کرنے والا ہے۔لَا يُحَافِظُ عَلَى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ إِلَّا أَوَّابٌ۔(شعب الایمان :2802)ظہر کی سنتوں کی فضیلت : امُ المؤمنین حضرت اُمِّ حبیبہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل کرتی ہیں : جس نے ظہر سے پہلے چار رکعت اور ظہر کے بعد چار رکعت کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ اُس کو جہنم کی آگ پر حرام کردیں گے۔مَنْ صَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا وَبَعْدَهَا أَرْبَعًا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ۔(ترمذی:428) حضرت ابوایوبسے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد مَروی ہے: ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھنے کی برکت سے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّهْرِ لَيْسَ فِيهِنَّ تَسْلِيمٌ، تُفْتَحُ لَهُنَّ أَبْوَابُ السَّمَاءِ۔(ابوداؤد: 1270) نبی کریمﷺظہر سے پہلےزوالِ آفتاب کے بعد چار رکعت پڑھا کرتے تھے اور فرماتے : یہ ایسی گھڑی ہے جس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور مجھے یہ پسند ہے کہ اِس گھڑی میں میرانیک عمل اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو۔كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا بَعْدَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَقَالَ:إِنَّهَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَأُحِبُّ أَنْ يَصْعَدَ لِي فِيهَا عَمَلٌ صَالِحٌ۔(ترمذی:478)