کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ، وَصَلِّ صَلَاةَ الضُّحَى فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَبْرَارِ۔(شعب الایمان:8383)آٹھویں فضیلت :چاشت کی دو رکعت پر جنت میں محل تیار ہونا : حضرت کعب فرماتے ہیں :جو فرض نمازوں کے علاوہ دن میں بارہ رکعتیں پڑھ لے وہ جنّت میں داخل ہوگا یا جنت میں اُس کا محل بنادیا جائے گا :صبح کی نماز سے پہلے دو سنتیں ، چاشت کی دو رکعت، ظہر سے پہلے چار سنتیں ، ظہر کے بعد کی دو سنت ، اور مغرب کے بعد کی دو سنت۔ثِنْتَا عَشْرَةَ رَكْعَةً، مَنْ صَلَّاهَا فِي يَوْمٍ سِوَى الْمَكْتُوبَةِ،دَخَلَ الْجَنَّةَ أَوْ بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، رَكْعَتَانِ قَبْلَ الْغَدَاةِ،وَرَكْعَتَانِ مِنَ الضُّحَى، وَأَرْبَعُ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ،وَرَكْعَتَانِ بَعْدَهَا، وَرَكْعَتَانِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ۔(ابن ابی شیبہ:5978)نویں فضیلت :چاشت کی دو رکعت کی حفاظت پر کثیر گناہوں کی مغفرت : حضرت ابوہریرہ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :جس نے چاشت کی دو رکعت کی حفاظت کی اُس کے تمام گناہ معاف کردیے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔مَنْ حَافَظَ عَلَى شُفْعَةِ الضُّحَى غُفِرَ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ البَحْرِ۔(ترمذی:476)دسویں فضیلت :چاشت کی دو سے لے کر بارہ رکعات تک پڑھنے کی فضیلتیں : ٭دو رکعت : جس نے دو رکعت نماز پڑھی وہ غافل ہونے والوں میں نہیں لکھا جائے گا ۔ ٭چار رکعت : جس نے چار رکعت نماز پڑھی وہ قانتین یعنی لمبے قیام کرنےوالوں میں لکھاجائے گا۔ ٭چھ رکعت : جس نے چھ رکعت نماز پڑھی اُس کیلئے اُس دن کے کاموں کی کفایت کردی جائے گی۔ ٭آٹھ رکعت : جس نے آٹھ رکعت نماز پڑھی اللہ تعالیٰ اُسےعبادت گزاروں میں سے لکھ دیں گے۔ ٭دس رکعت : جس نے دس رکعت نماز پڑھی اُس دن گناہ نہیں لکھا جاتا۔