کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ الْخُطْبَةِ وَالصَّلَاةِ جمعہ کا وقت : جمعہ کے وقت میں مندرجہ ذیل چیزیں قابلِ وضاحت ہیں : (1)جائز وقت ۔ (2)مستحب وقت۔ (3)نماز کے دوران وقت کا نکل جانا ۔جمعہ کا وقتِ جائز : جمعہ کا وقت بھی وہی ہے جو ظہر کی نماز کا ہوتا ہے،لہٰذا ظہر کے وقت ہی میں جمعہ اداء ہوگا ،اور وقت کے نکلنے کے بعد(یا وقت سے پہلے) جمعہ اداء نہیں ہوگا۔ (البنایۃ:3/51) حدیث میں ہے : نبی کریمﷺجمعہ کی نماز جب سورج زائل ہوجاتا (یعنی زوال کا وقت ہوجاتا )تو اداء فرماتے تھے۔كَانَ يُصَلِّي الجُمُعَةَ حِينَ تَمِيلُ الشَّمْسُ۔ (بخاری:904)وقتِ جائز میں اختلاف : احناف و شوافع: زوالِ آفتاب کے بعد سے ظہر کے آخری وقت تک ۔ امام احمد بن حنبل : طلوع ِ شمس سے ظہر کے آخری وقت تک، لیکن زوال کے بعد مستحب ہے ۔ اِمام مالک: زوال کے بعد سے غروبِ آفتاب تک ۔کیونکہ جمعہ کی نماز عصر کےوقت میں اداء کی جاسکتی ہے۔(الفقہ علی المذاہب الأربعۃ :1/342)(البنایۃ :3/51)