کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَامَ هَؤُلَاءِ فَقَضَوْا رَكْعَتَهُمْ، وَقَامَ هَؤُلَاءِ فَقَضَوْا رَكْعَتَهُمْ۔(ابوداؤد:1243)صلاۃ الخوف کا تیسرا طریقہ : طائفہ اولیٰ ایک رکعت امام کے ساتھ پڑھ کر چلاجائے ، پھر طائفہ ثانیہ دوسری رکعت امام کے ساتھ پڑھ کر چلاجائے ، پھر پہلا طائفہ آکر اپنی نماز پوری کرلے ۔ اس کے بعد دوسرا طائفہ آکر اپنی نماز پوری کرلے ۔ یہ طریقہ حضرت عبد اللہ بن عباسسے موقوفاً ثابت ہے: إِذَا صَلَّى الْإِمَامُ بِأَصْحَابِهِ، فَلْتَقُمْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَ الْإِمَامِ وَطَائِفَةٌ بِإِزَاءِ الْعَدُوِّ، فَيُصَلِّي الْإِمَامُ بِطَائِفَةِ الَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ تَنْصَرِفُ الطَّائِفَةُ الَّذِينَ صَلُّوا مَعَ الْإِمَامِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَكَلَّمُوا حَتَّى يَقُومُوا مَقَامَ أَصْحَابِهِمْ، وَتَأْتِي الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَيُصَلُّونَ مَعَ الْإِمَامِ الرَّكْعَةَ الْأُخْرَى ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَكَلَّمُوا حَتَّى يَقُومُوا فِي مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ، وَتَأْتِي الطَّائِفَةُ الْأُولَى حَتَّى يُصَلُّوا رَكْعَةً وُحْدَانًا ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ فَيَقُومُونَ مَقَامَ أَصْحَابِهِمْ، وَتَأْتِي الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى حَتَّى يَقْضُوا الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ عَلَيْهِمْ وُحْدَانًا۔(کتاب الآثار لمحمد بن الحسن:194) کتاب الآثار میں اِمام محمدنے حضرت عبد اللہ بن عباساور ابراہیم نخعی سے مذکورہ بالا روایت نقل کی ہے جس میں صلاۃ الخوف کا یہ تیسرا طریقہ صراحۃً مذکور ہے۔احناف نے اِسی سے اِستدلال کیا ہے۔یہ طریقہ اگرچہ حضرت عبد اللہ بن عباسسے موقوفاً مَروی ہے ، لیکن غیر مُدرَک بالقیاس ہونے کی وجہ سے مرفوع کے حکم میں ہے۔ اِسی طرح حضرت عبد اللہ بن مسعودسے بھی ایک روایت میں یہی طریقہ منقول ہے: عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِﷺصَلَّى فِي حَرَّةِ بَنِي سُلَيْمٍ صَلَاةَ الْخَوْفِ قَامَ