کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
روئے زمین کی سب سے پہلی مسجد : حضرت ابوذرفرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺسے دریافت کیا کہ زمین میں سب سے پہلی مسجد کون سی بنائی گئی ہے؟ آپﷺنے اِرشاد فرمایا: مسجدِ حرام ،میں نے پوچھا : پھر کون سی بنائی گئی ؟آپﷺنے اِرشاد فرمایا: مسجدِ اقصیٰ، میں نے پوچھا : ان دونوں کے درمیان کتنا وقت گزرا ہے؟ آپﷺنےفرمایا: چالیس سال ، پھر تم جس جگہ بھی نماز پاؤتو وہاں پڑھ لو اِس لئے کہ اسی میں فضیلت ہے۔قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ أَوَّلَ؟ قَالَ: «المَسْجِدُ الحَرَامُ» قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ «المَسْجِدُ الأَقْصَى» قُلْتُ: كَمْ كَانَ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ: «أَرْبَعُونَ سَنَةً، ثُمَّ أَيْنَمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاَةُ بَعْدُ فَصَلِّهْ، فَإِنَّ الفَضْلَ فِيهِ»۔(بخاری:3366)مسجد کے فضائل : احادیثِ مبارکہ میں مساجد کے بہت سے فضائل ہیں ، جن میں سے چند یہاں ذکر کیے جارہے ہیں :مساجد اللہ تعالیٰ کی سب سے محبوب جگہیں ہیں : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : شہروں میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ جگہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُن کی مساجد ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ جگہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُن کے بازار ہیں۔أَحَبُّ الْبِلَادِ إِلَى اللهِ مَسَاجِدُهَا، وَأَبْغَضُ الْبِلَادِ إِلَى اللهِ أَسْوَاقُهَا۔(مسلم:671) حضرت ابن عمرفرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریمﷺسے دریافت کیا کہ سب سے بہترین جگہ کون سی ہے ؟ آپ نے فرمایا : مجھے معلوم نہیں ، اُس نے پوچھا کہ سب سے بُری جگہ کون سی ہے ؟ آپ نے